تاریخ کربلا اور شہادت امام حسین پوری دنیا میں مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا جا رہا ہے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دنیا بھر کے ممالک میں یوم عاشورہ مذہبی عقیدت سے منایا جا رہا ہے۔ عاشورہ کے دوران عزادار و سوگوار مختلف طریقوں سے ماتم کے ذریعے کربلا میں گزرنے والے سانحے کو یاد کرتے ہیں۔ اس موقع پر ہزاروں چھوٹے بڑے ماتمی جلوس نکلالے جا رہے ہیں اور مجالس ہو رہی ہیں۔ عراق کے مقدس شہر کربلا میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار یوم عاشورہ پر امام حسین کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔عراق کے شہر بصرہ میں بھی لوگ سوگ میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ اسی کے ساتھ پاکستان کے شہرکراچی میں کووڈ نائنٹین کے پیش نظر سماجی فاصلے سمیت دیگر حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جلوسوں کے لیے سکیورٹی کے خاص انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ واضح رہے ترکی میں اٹھارہ اگست کو ہی یوم عاشورہ منایا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
محرم کا مہینہ اسلامک کیلنڈر کا پہلا مقدس مہینہ ہے۔ ملک بھر میں انیس اگست کو محرم کا اہتمام کیا جائے گا۔ساری دنیا کربلا کی تاریخ اور واقعات سے اچھی طرح واقف ہے۔ شیعہ برادری کے نزدیک ماہ محرم عقید ت اور سوگواری کا مہینہ ہے۔ واقعات کربلا، پوری دنیا کے انسانوں کو حق پر ڈٹے رہنے کا درس دیتاہے ۔ محرم حق و باطل کا درس دیتا ہے۔ محرم سر کٹا کر دین اور انسانیت کو بچانے کا درس دینے والا مہینہ ہے۔جس طرح امام حسین سب کے ہیں اسی طرح غم خواری بھی سبھی کی ہے۔۔۔۔غم خواری کے اس مہینے کو تہوار نہیں کہہ سکتے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے ساتھیوں نے اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کی بالا دستی کے لئے میدان کربلا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے عظیم قربانی دی تھی جس کی یاد میں یوم عاشورہ آج پورے مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس مناسبت سے مساجد، امام باگارہوں اور دیگر مقدس مقامات پر مجالس عزا کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جہاں علمائے کرام اور ذاکرین عظام حضرت امام حسین کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں اور آپ کے فضائل و مصائب بیان کر رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago