تہذیب و ثقافت

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ نے’’میلیدہ‘‘تقریب کا اہتمام کیا

نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانہ نے ’’میلیدہ ‘‘تقریب کا اہتمام  کیا

 نئی دہلی، 6 فروری

یہودیوں کے تہوار توبِشوات کو منانے کے لیے اسرائیل کے سفارت خانے، نئی دہلی میں آج ایک خصوصی ملیدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر نور گیلون نے کہا، “یہ میرا دوسرا سال ہے جو ہندوستان میں تو بشوات منا رہا ہے۔

 ہم سفارت خانے میں میلیدہ کی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئے بے حد خوش ہیں۔ یہ ایک قدیم یہودی رسم ہے جسے تقریباً 2000 سال قبل ہندوستانی روایات کے مطابق ڈھال لیا گیا تھا اور تب سے ہندوستان میں یہودی برادری اس کا مشاہدہ کر رہی ہے۔ یہ اس قدیم رشتے کی گواہی ہے جس میں ہماری تہذیبیں مشترک ہیں۔

 تو بشوات ایک قدیم یہودی تہوار ہے، جسے درختوں کا نیا سال بھی کہا جاتا ہے۔ یہ اسرائیل میں موسم بہار کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس دن، ہندوستان میں یہودی برادری ایک خاص رسم –  میلیدہ انجام دیتی ہے۔

 میلیدہ کی تقریب خصوصی دعاؤں اور میٹھے پوہوں، ناریل، کھجور اور پھلوں کی ڈش پر مشتمل ہوتی ہے۔  ہندوستان کے ساتھ اس منفرد اور جذباتی تعلق کو منانے کے لیے، سفارت خانے نے دہلی میں ہندوستانی یہودی برادری کے نمائندوں کے ساتھ  میلیدہ کی تقریب کا اہتمام کیا۔ میلے کی خوشی میں سفارتخانے کے احاطے میں ایک درخت بھی لگایا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago