صدر مملکت نے نئے سال پر خوشی ، امن اور خوش حالی کے لیے دعا کی

صدر مملکت نے نئے سال پر خوشی ، امن اور خوش حالی کے لیے دعا کی

نئی دہلی ، 13 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے وطن عزیز کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ، سب کی زندگیوں میں خوشی ، امن اور خوش حالی کی دعا کی۔

صدر کووندنے منگل کو ایک مبارک بادی پیغام میں کہا ہے کہ، "سب کو چیتر شکلادی، اگادی، گڈی پڑوا ، چیٹی چنڈ، بیساکھی، وشو، نورے اور سجیبوچیروبامبارک ہو۔ ان تہواروں کوملک کے مختلف حصے میں مختلف طریقوں سے منایاجاتاہے جو تنوع میں اتحاد کی علامت۔ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی ، امن اور خوشحالی لائے۔"

قابل ذکر ہے کہ ہر سال نیا سال چیترا مہینے کے شکلا پاکش کی تاریخ پرتیپدا سے شروع ہوتا ہے۔ اس بار ہندو نیا سال 13 اپریل کو شروع ہوگا۔ ہندو تقویم کے مطابق ، اسی دن چیترا مہینے کی نوراتری شروع ہوتی ہے۔ یہ ملک کے مختلف حصوں میں مختلف ناموں سے منایا جاتا ہے ، لیکن خوشی ، جوش اور قربت سے بھرپور تہوار کا ماحول ہر جگہ ایک جیسا ہے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے عوام 'اگادی' اور کرناٹک میں 'یوگادی' کے نام سے یہ تہوار مناتے ہیں۔ مہاراشٹر میں ، اس تہوار کو ' گڈی پڈوا ' اور تمل ناڈو میں ' پوتھنڈو ' کے نام سے منایا جاتا ہے۔ کیرالہ میں ملیالی بھائی اور بہن اس تہوار کو ' وشو ' اور پنجاب میں ' ویساکھی ' کے نام سے مناتے ہیں۔ اوڈیشہ میں ، اسے ' پانا سنکرانتی ' کے نام سے منایا جاتا ہے۔ مغربی بنگال میں پوئلابیساکھ ' اور آسام میں بیہاگ بیہوکے نام سے نئے سال کی آمد کی علامت کے طورپرمنایاجاتاہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago