لدھیانہ پنجاب کی اس مسجد میں ہندواورسکھ ہیں نگراں ، جانئے اس مسجد کے بارے میں تفصیلات

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لدھیانہ ( پنجاب)۔15؍اگست</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لدھیانہ کے ہیڈن بیٹ گاؤں کی یہ صدی پرانی مسجد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا مظہر بن گئی ہے، جس نے تقسیم کی ہولناکیوں کو بھی برداشت کیا ہے ۔تقسیم کے بعد سے اس گاؤں میں ایک بھی مسلمان نہیں رہا، پھر بھی مسجد میں ہر روز نماز پڑھی جاتی ہے اور چراغ جلایا جاتا ہے۔ کئی دہائیوں سے اس کی دیکھ بھال سکھ اور ہندو گاؤں والے کر رہے ہیں۔ ان کے نزدیک یہ ایمان کی جگہ مقدس ہے۔ گاؤں کے ایک 56 سالہ پریم چند نے 2009 میں ایک صوفی بزرگ کی موت کے بعد مسجد کی دیکھ بھال کی ذمہ داریاں سنبھالیں جنہوں نے کئی سالوں تک اس عبادت گاہ کی دیکھ بھال کی۔پریم چند دن میں دو بار مسجد جاتا ہے، احاطے کی صفائی کرتا ہے، نماز پڑھتا ہے اور شام کو کبھی چراغ  جلانا نہیں بھولتا۔ انہوں نے کہا کہ یہاں آکر اور صوفی بزرگ کے سکھائے گئے چند جملے سنائے بغیر میرا دن ادھورا ہے۔ میری خراب صحت کے باوجود، اس جگہ پر میرا یقین مجھے  ایسا کرنے کی ہمت  دیتا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ہر سال مئی میں، مسجد میں ایک لنگر کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں تقسیم کے دوران چھوڑنے والے مسلم خاندانوں کی یاد میں پورے گاؤں کو پکوان کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ایک 68 سالہ دیہاتی امرک سنگھ نے کہا، ’’یہاں تقریباً 50 مسلم خاندان رہتے تھے۔ وہ ہر روز نماز پڑھتے تھے ۔ اگرچہ گاؤں میں ایک بھی مسلمان خاندان باقی نہیں بچا ہے، لیکن ہم ان کی عبادت گاہ کی دیکھ بھال کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گاوں کے سرپنچ گروپال سنگھ، جن کا خاندان 1947 میں سیالکوٹ سے یہاں آیا تھا، نے کہا، ’’ہم اس  'رب دا گھر' کی دیکھ بھال کیسے نہیں کر سکتے؟ گاؤں میں ہمارا گرودوارہ اور مندر بھی ہے لیکن یہ مسجد بھی ہمارے لیے اتنی ہی اہم ہے۔ ہم اپنی خدمات اس ایک خدا کے لیے پیش کر رہے ہیں جو ہر مذہب کا پابند ہے۔انہوں نے کہا کہ مسجد آثار قدیمہ کی اہمیت کا حامل مقام ہے کیونکہ یہ 1920 کے آس پاس تعمیر کی گئی تھی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago