تہذیب و ثقافت

انجمن کنزالایمان ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیراہتمام عرس اعلی حضرت کی تیاریاں شباب پر

انجمن کنزالایمان ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کیجنرل سکریٹری محمد تحسین رضا قادری محلہ بخشی میدان نے مطلع کیا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن کنزالایمان ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ محلہ بخشی میدان کے زیرانتظام عظیم الشان پیمانے پر اعلی حضرت، عظیم البرکت، مجدد دین و ملت الشاہ امام احمد رضا خاں فاضل بریلوی کے عرس کے موقع پر شاہی جامع مسجد شیر شاہ میں عظیم الشان پیمانے پر امام احمد رضا کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کانفرنس کی سرپرستی رئیس المشائخ پیر طریقت علامہ مولانا سید شاہ مصباح الحق عمادی سجادہ نشیں خانقاہ عمادیہ منگل تالاب پٹنہ سیٹی فرمائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس کی صدارت پیر طریقت حضرت حافظ و قاری سید افضال عالم ابوالفیاضی، سجادہ نشیں خانقاہ ابوالفیاضیہ دولی گھاٹ پٹنہ سیٹی فرمائیں گے، جب کہ حضرت مولانا سید شاہ غلام فیاض حسین فیاضی، سجادہ نشیں خانقاہ فیاضیہ سملی شریف پٹنہ سیٹی سیادت فرمائیں گے۔

کانفرنس کی قیادت جانشیں وقارالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی محمد محسن رضا قادری، صدر انجمن کنزالایمان ایجوکیشنل اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ پروگرام کی قیادت فرمائیں گے۔ ساتھ ہی علامہ مولانا محمد سلطان رضا صدر صوفی مشن  ممبئی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اس کے علاوہ دیگر مقامی علمائے کرائے و شعرائے عظام کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے اور نعت و منقبت کے اشعار پیش کریں گے۔

وہیں پروگرام کی نظامت حضرت مولانا حافظ و قاری محمد ظفرعالم اشرفی، خطیب و امام شاہی جامع مسجد شیر شاہ محلہ بٹاؤ کنواں پٹنہ سیٹی فرمائیں گے۔

اس موقع پر بعد نماز فجر تا 9 بجے دن قرا?ن خوانی شاہی جامع مسجد شیر شاہ میں ہوگی، وہیں بعد نماز مغرب تا 10 بجے شب امام احمد رضا کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago