مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام ضلع وار پروگرام ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شاجاپور میں ادبی وشعری نشست کا انعقاد
مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ریاست میں ڈیویژنل ہیڈ کوارٹرس پر نئے تخلیق کاروں پر مبنی ’’تلاش جوہر‘‘پروگرام کے انعقاد کے بعد اب ضلع ہیڈ کوارٹرس پر سنیئر تخلیق کاروں کے لیے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس کڑی میں بھوپال، کھنڈوہ ودیشہ اور دھار کے بعد شاجاپور میں شعری و ادبی نشست کا انعقاد 27 اگست، 2022 کو شام 6 بجے ضلع کوآرڈینیٹر امن جادون کے تعاون سے کیا گیا۔
اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی کے مطابق مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کی جارہی ہیں۔ ضلع ہیڈ کوارٹرس پر منعقد ہونے والی نشستوں میں متعلقہ ضلعوں کے تحت آنے والے گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں وغیرہ کے ایسے تخلیق کاروں کو مدعو کیا جارہا ہے جنہیں ابھی تک اکادمی کے پروگراموں میں اپنی تخلیقات پیش کرنے کا موقع نہیں ملا ہے یا بہت کم ملا ہے۔ اس سلسلے کے چار پروگرام بھوپال، کھنڈوہ، ودیشہ اور دھار میں منعقد ہو چکے ہیں اور آج یہ پروگرام شاجاپور میں منعقد ہورہا ہے جس میں شاجاپور کے تخلیق کار اپنی تخلیقات پیش کریں گے۔
شاجاپور ضلع کے کوآرڈینیٹر امن جادون نے بتایا کہ منعقدہ ادبی و شعری نشست میں آٹھ تخلیق کاروں نے اپنی تخلیقات پیش کیں۔پروگرام کی صدارت شاجاپور کے بزرگ شاعر بےتکلف شاجاپوری نے فرمائی اور مہمان خصوصی کے طور پر مشہور شاعر پنکج پلاش اسٹیج پر موجود رہے۔جن شاعروں نے اپنا کلام پیش کی ان کے نام اور اشعار درج ذیل ہیں۔
امن کا قافلہ کرتا رہا منت پھر بھی
چند لمحوں کو بھی خاموش نہ بیٹھے ہم لوگ
حنیف راہی
ورق ورق سا بکھرتا کتاب غم جیسا
ملے گا شہر میں شاید ہی کوئی ہم جیسا
ساجد وارثی
ڈر ہے لپک نہ لیں مجھے میری اداسیاں
تم مسکرا کے مجھ میں اجالا کیا کرو
ارپت شرما ارپت
خدا بیویوں کو تو شوہر کا ڈر دے
مردوں کے دامن کو خوشیوں سے بھر دے
دعا کر رہا ہوں یہی میرے مولا
شروعات اس کی میرے گھر سے کردے
مشہور شاجاپوری
ہم سرابوں کے ستائے لوگ تھے
ہم نہیں مانے سمندر آگیا
انوراگ عرش
ہر آنکھ نے گھورا اسے وحشت کی نظر سے
دنیا کو دیکھیے کبھی عورت کی نظر سے
امن جادون
ادبی نشست کی نظامت کے فرائض امن جادون نے انجام دیے۔پروگرام کے آخر میں ارپت شرما ارپت نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…