اردو اکادمی، دہلی کا مقبول ترین پانچ روزہ پروگرام ”نئے پرانے چراغ“22/ تا26/جولائی کو متوقع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اردو اکادمی، دہلی کی جانب سے منعقد ہونے والا دہلی کے بزرگ اور جواں عمر قلمکاروں کامقبول ترین پانچ روزہ ادبی اجتماع ”نئے پرانے چراغ“ 22/جولائی2022 ء تا26/جولائی2022ء اکادمی کے ”قمررئیس سلورجوبلی آڈیٹوریم“ میں منعقد ہوگا۔ افتتاحی اجلاس 22/جولائی2022ء بروزجمعہ شام پانچ بجے منعقد ہوگا۔ اس پروگرام میں 22/ تا26/جولائی 2022ء ساڑھے چھ بجے روزانہ ”محفل شعر وسخن“ منعقد ہوگی جس میں دہلی کے بزرگ و جواں عمر شعرا اپنا کلام پیش کریں گے۔23/تا26/جولائی2022 صبح دس بجے تا دو بجے روزانہ ”تحقیقی وتنقیدی اجلاس“ منعقد ہوگا جس میں دہلی کی تینوں یونیورسٹیوں کے ریسرچ اسکالرز منتخب موضوعات پر تحقیقی و تنقیدی مقالے پیش کریں گے اور23/ تا26/جولائی دوپہر ڈھائی بجے سے شام پانچ بجے تک روزانہ ”تخلیقی اجلاس“ منعقد ہوگا جس میں  دہلی کے بزرگ و جواں عمر تخلیق کار  افسانہ/انشائیہ/ خاکہ وغیرہ پیش کریں گے۔واضح ہو کہ اس پروگرام میں تقریباً سواچار سو ریسرچ اسکالرز، تخلیق کار اور شعرا اپنے مقالے اور تخلیقات سے سامعین کو محظوظ کریں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر اکادمی کے وائس چیئرمین حاجی تاج محمد نے کہا کہ اردو کے فروغ کے لیے اردو اکادمی ہمیشہ سے کوشاں رہی ہے اور اب کورونا کے بعد حالات معمول پر آتے ہی اکادمی کی سرگرمیاں اپنے عروج کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ اسی سلسلے کا یہ مقبول عام پروگرام ”نئے پرانے چراغ“ ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ نئے شعرا اور تخلیق کار جنھوں نے اس سے قبل اس پروگرام میں شرکت نہیں کی ہے اپنا نام اردو اکادمی، دہلی کے دفتر میں 5/جولائی تک اندراج کرادیں تاکہ آگے کی کارروائی میں ان کے نام کا اندراج ہوسکے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago