Categories: تفریح

جگ جگ جیو کی کامیابی کے بعد ویکیشن منانے نکل گئیں کیارا اڈوانی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کیارا اڈوانی اور اداکار ورون دھون کی فلم جگ جگ جیو 24 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہو چکی ہے۔ فلم ان دنوں باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کر رہی ہے۔ فلم کی کامیابی کو لے کر پوری ٹیم بہت پرجوش ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کی کامیابی کے بعد کیارا چھٹیاں منانے باہر چلی گئی ہیں۔ انہوں نے چھٹی پر جانے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیجس میں وہ جہاز میں ونڈو والی سیٹ پر بیٹھی ہیں اور ان کے ہاتھ میں جوس کا گلاس ہے۔ تصویر کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا – اس چھٹی کی بہت ضرورت تھی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم جگ جگ جیو کی کمائی کی بات کریں تو فلم نے توقعات کے مطابق آغاز کیا اور ویک اینڈ پر فلم کی کمائی میں تیزی درج کی گئی۔ فلم نے ریلیز کے دن 9.28 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد ویک اینڈ پر اس کی کمائی میں اضافہ ہوا اور ہفتہ کے روز فلم نے 12.55 کروڑ روپے کمائے، اتوار کو فلم نے 15.10 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ پیر کو فلم نے تقریباً 4.80 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ توقع ہے کہ دوسرے ویک اینڈ پر بھی فلم کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فلم کی کہانی کی بات کریں تو یہ ایک مکمل فیملی ڈرامہ ہے۔ فلم میں ورون دھون اور کیارا اڈوانی میاں بیوی کے کردار میں ہیں جب کہ انل کپور اور نیتو کپور فلم میں ورون کے والدین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ دونوں باپ بیٹا اپنی شادی شدہ زندگی میں خوش نہیں ہیں اور اپنی بیویوں سے طلاق لینا چاہتے ہیں۔ فلم میں کافی کامیڈی ہے جسے شائقین بے حد پسند کر رہے ہیں۔ اس فلم میں منیش پال اور پراجکتا کولی نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago