تہذیب و ثقافت

شہر وانم باڑی میں امتیاز اردو ہال کا شاندار افتتاح اور نعتیہ مشاعرہ

شہر وانم باڑی میں امتیاز اردو ہال کا شاندار افتتاح اور نعتیہ مشاعرہ
جشن میلاد نبیﷺ کے شاندار موقع پر بروز اتوار 2022-10-09 بعد نماز مغرب مسجد امین آباد، قادر پیٹ وانم باڑی کے روبرو امتیاز اردو ہال کا افتتاح، قابل صد احترام قاضی شہر مولانا حافظ سید عبدالرحمٰن صاحب معدنی دامت برکاتہم کی دعا کے ساتھ عمل میں آیا۔ افتتاح کے فوراً بعد نعتیہ مشاعرہ منعقد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر پی تنویر احمد صاحب، صدر شعبہء عربی اردو اسلامیہ کالج وانم باڑی نے فرمائی اور نظامت کے فرائض اسانغنی مشتاق رفیقی نے ادا کی۔
پر نور مجلس کا آغاز جناب اصلپے امتیاز باشاہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا
مدحت رسول ﷺ کے لئے سجائی گئی اس بابرکت اور پر نور مجلس کا آغاز جناب اصلپے امتیاز باشاہ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا جس میں خادم شہر جناب اے ناصر خان صاحب ایم سی اور جناب بشیر احمد صاحب یم سی بطور  مہمانان خصوصی اور شہر وانم باڑی کے معتبر شعراء کرام جناب ایم ایل نثار احمد نثار، جناب الطاف حسین شاداب بے ڈھرک، جناب سراج زیبائی، جناب اکبر زاہد، جناب احمد نظیر، جناب اسانغنی مشتاق رفیقی، جناب امتیاز امتیازی، جناب اعجاز احمد اعجاز، جناب اصلپے امتیاز کے علاوہ نعت خوان حضرات جناب جاوید سلیم، جناب اپاپلے بشیر،شریک رہے۔ ڈاکٹر جی امتیاز باشاہ صاحب نےاس مبارک موقع پر جمع شعرائے کرام ، عمائدین شہر اور مہمانان کے لئے خطبہء استقبالیہ پیش کیا اور آخر میں ہدیہ تشکر ادا کیا۔
Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago