تہذیب و ثقافت

عالمی شہرت یافتہ خواجہ نظام الدین اولیا کے 719ویں عرس کی تقریبات کب سے؟

پڑوسی ملک پاکستان سے 147 زائرین  کا ایک وفد دہلی پہنچا، انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان پہاڑ گنج کے ایک ہوٹل میں ٹھہرایا گیا 

عالمی شہرت یافتہ محبوب الٰہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء  کے 719ویں عرس کی تقریبات 12 سے 16 نومبر تک منائی جائیں گی، درگاہ حضرت نظام الدین میں واقع صحن میں عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کورونا وبا کے ایک سال بعد دنیا بھر سے زائرین آنے والے ہیں  ہمسایہ ملک پاکستان سے 147 زائرین کا وفد دہلی پہنچ گیا، انہیں سخت سیکیورٹی کے درمیان پہاڑ گنج کے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

درگاہ حضرت نظام الدین اولیاء کے چیف انچارج کاشف نظامی نے ہم سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال کورونا وبا کے بعد خواجہ نظام الدین اولیاء  کا عرس بڑی شان و شوکت سے منایا جا رہا ہے۔

کورونا کے دور میں عرس کی تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی، عرس میں باہر کے لوگوں کو آنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اس بار عرس کی تقریب میں شرکت کے لیے ملک اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں زائرین آرہے ہیں۔

پاکستان سے 147 زائرین کا وفد دہلی پہنچ گیا ہے۔ زائرین کی سہولت کے لیے درگاہ کے صحن میں ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ 4 روزہ عرس کی تقریبات 12 نومبر کو نماز مغرب کے بعد شروع ہوں گی اور 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ عرس کے دوران درگاہ کے صحن میں قرآن خوانی، قوالی اور دعا وغیرہ کا خصوصی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ درگاہ پر آنے والے زائرین کے لیے لنگر کا بھی  اہتمام کیا گیا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago