تہذیب و ثقافت

حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کی کڑھائی والے حصے میں تبدیلی کیوں؟

مکہ مکرمہ،07مارچ(انڈیا نیرٹیو)

کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے امور کی ایجنسی نے خانہ کعبہ میں حجر اسود اور رکن یمانی کے اطراف غلاف کعبہ کے کڑھائی والے پارچوں کو تبدیل کردیا ہے۔خانہ کعبہ کے کونے ’’رکن یمانی‘‘ میں لگے کپڑے کی جگہ کڑھائی والے ٹکڑوں کو سنہری سرکنڈوں کے دھاگوں سے تبدیل کیا گیا۔

تبادلے کا عمل کمپلیکس کے انتہائی ہنر مند درزی کے 6 افراد نے انجام دیا۔ یہ کام 20 دن کے اندر مکمل کیا گیا۔ دس دن کی شرح سے دونوں کونوں میں غلاف کعبہ سے ملے ہوئے خصوصی پارچوں کو تبدیل کیا گیا۔

یہ نئے دیدہ زیب ٹکڑے لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھ کر تیار کئے گئے ہیں۔ طواف کرنے والوں کو حجر اسود اور رکن یمانی پر سلام کرتے ہوئے کم سے کم پریشانی کو بھی ملحوظ رکھا گیا۔

جنرل پریذیڈنسی برائے امور خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں غلاف کعبہ کے لیے کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے انڈر سیکریٹری جنرل انجینئر امجد الحازمی نے بتایا کہ حجر اسود کے کناروں اور رکن یمانی کے کونے کی کڑھائی اعلیٰ ترین معیار کے مطابق کی گئی ہے اور کڑھائی میں جدید ترین تکنیک کے ساتھ خودکار طریقے کو استعمال کیا گیا ہے۔

الحازمی نے مزید بتایا کہ کناروں کی کڑھائی کے عمل میں سنہری رنگ کے سرکنڈے کے دھاگے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جنہیں تاجیما مشین میں داخل کیے گئے ڈیزائن کے مطابق سیاہ ساٹن کپڑے کے ٹکڑے پر کڑھائی میں ڈھالا جاتا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago