تعلیم

صدر جمہوریہ ہند نے میزورم یونیورسٹی کے 17 ویں کانووکیشن میں شرکت کی


میزورم میں تعلیم سے متعلق مختلف پروجیکٹوں کا ورچول طور پر افتتاح کیا

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (3 نومبر 2022) کو ایزول میں میزورم یونیورسٹی کے 17ویں کانووکیشن میں شرکت کی۔ انہوں نے ورچول طور پر تعلیم سے متعلق مختلف منصوبوں کا بھی افتتاح کیا.  جن میں میزورم یونیورسٹی اور سائرنگ میں ایس ٹی گرلز ہاسٹل. مولپوئی میں گورنمنٹ ایزول کالج، ایزول میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن.  (آئی آئی ایم سی) کا مستقل کیمپس اور پچھونگا یونیورسٹی کالج میں پوسٹ گریجویٹ اکیڈمک بلاک شامل ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ میزورم یونیورسٹی کے پاس طلباء کو اختراعی اور عملی تربیت فراہم کرنے کے لیے تین انکیوبیٹر ہیں۔ یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی اور تکنیکی تعاون کے لیے قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف یونیورسٹیوں.  اور تنظیموں کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی نے دیگر اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کے مواقع تلاش کرنے.  اور تعلیمی اور تکنیکی شعبوں میں بہترین کارکردگی کے نئے معیارات کی تشکیل کے لیے ایک نیا سانچہ ترتیب دیا ہے۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ. کانووکیشن ان کے خاندان کے افراد کی کوششوں کو یاد کرنے. اور پہچاننے کا ایک اہم موقع ہے جنہوں نے ان کے تمام سفر میں ان کا ساتھ دیا۔ ان کی صلاحیتوں کی کوئی حد نہیں ہے۔ لہذا، انہیں صرف اپنی صلاحیت کا احساس کرنا چاہئے. وہ اپنی صلاحیتوں اور ٹیلنٹ کے بہترین جج ہیں۔ انہوں نے انہیں دنیا کی جستجو کرنے اور نئے تجربات کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ان پر یہ بھی زور دیا کہ وہ ان پڑھ لوگوں کو تعلیم دینے اور علم کی روشنی پھیلانے کی ذمہ داری اٹھائیں ۔

ایزول کے مستقل کیمپس کا افتتاح پورے شمال مشرق میں میڈیا

اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ 2021-22 کے تعلیمی سیشن میں، گریجویٹ ہونے والے طلباء میں لڑکیوں کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ ہے، صدر جمہوریہ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم میں خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد قابل تعریف ہے، لیکن اس میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔ ہمیں اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہیے کہ تعلیم میں خواتین کی. شرکت افرادی قوت میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ انہوں نے کہا کہ جب خواتین ترقی کرتی ہیں تو پورا ملک ترقی کرتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ میزورم یونیورسٹی . اور سائرنگ میں دو ایس ٹی گرلز ہاسٹلز کا افتتاح لڑکیوں کو معیاری تعلیم .اور دیگر سہولیات تک رسائی فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایم سی ایزول کے مستقل کیمپس کا افتتاح پورے.  شمال مشرق میں میڈیا . اور ماس کمیونیکیشن کی تعلیم کو فروغ دے گا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago