تفریح

رونگٹے کھڑا کر دے گا’دی کیرالہ اسٹوری’ کا ٹیزر آخر کیا ہے خاص؟

ادا شرما کی آنے والی فلم ‘دی کیرالہ اسٹوری’ کا رونگٹے کھڑے کر دینے والا ٹیزر جمعرات کو جاری کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں لالچ، دباو اورخوف دکھا کر اغوا کی گئی اور پھسلا کر لے جائی گئی ایسی لڑکیوں کی کہانی ہے ، جنہیں دہشت گرد تنظیموں نے اپنے غلام بنا کر رکھ لیا ہے۔ جمعرات کو سامنے آئے ٹیزر میں ایسی ہی ایک لڑکی کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ شالینی انی کرشنن نامی ایک لڑکی ہے، جو نرس بننے کا خواب دیکھتی ہے اور غریب لوگوں کی خدمت کرنا چاہتی ہے لیکن اب وہ فاطمہ بیگ ہے۔اس کے گھر سے اسے اغوا کر لیا گیا اور اب وہ آئی ایس آئی ایس کی دہشت گرد کے طور پر افغانستان کی جیل میں بند ہے۔

فلم میں ادا شرما شالینی انی کرشنن عرف فاطمہ بیگ کے کردار میں ہیں۔ سدیپتو سین کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک دہشت گرد تنظیم کے ہاتھوں خواتین کی اسمگلنگ کی چونکا دینے والی کہانی ہے۔ یہ فلم ریاست کیرالہ میں مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی 32 ہزار خواتین کے پس پردہ واقعات سے پردہ اٹھاتی ہے۔’دی کیرالہ اسٹوری’کے پروڈیوسر وپل امرت لال شاہ ہیں۔ ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد سے ہی شائقین فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago