تعلیم

انٹریونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹیول میں کشمیر یونیورسٹی کے 49 طلباکی شرکت متوقع

وائس  چانسلر نے  نے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

جموں یونیورسٹی میں 31 جنوری سے 4 فروری تک منعقد ہونے والے 36 ویں انٹر یونیورسٹی نارتھ زون یوتھ فیسٹیول میں کشمیر یونیورسٹی کے 49 طلبا کا دستہ حصہ لے گا۔ ایسوسی ایشن آف انڈین یونیورسٹیز  کے زیراہتمام منعقد ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان نے دستے کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

فلیگ آف تقریب کے موقع پر طلبا سے بات چیت کرتے ہوئے پروفیسر نیلوفر نے کہا کہ  یوتھ فیسٹیول میں ان کی شرکت عزت مآب وزیر اعظم کے ملک کے نوجوانوں کو جی20کے بنیادی ایجنڈوں کو آگے بڑھانے کی دعوت کے بعد حاصل ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے تہوار نوجوانوں کے درمیان خیالات کے تبادلے اور جی20 گروپ آف کنٹریز کی طرف سے اپنائے گئے 17 پائیدار ترقی کے اہداف  پر مزید بات چیت کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہیں۔ ” یوتھ۔20 کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر منتخب کیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کو اپنے تجربات شیئر کرنے اور قوم کی تعمیر میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دی جا سکے۔

 لہذا، نوجوانوں کے میلوں میں ہمارے طلباء کی شرکت بہت اہمیت رکھتی ہے۔انہوں نے شرکا کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یونیورسٹی اپنے طلباء اور ریسرچ اسکالرز کو وائی۔ 20 ایونٹس میں فعال طور پر حصہ لینے اور ملک کے جی20 ایجنڈے کے پیغام کو نچلی سطح پر پھیلانے کی ترغیب دے گی۔

جموں  یونیورسٹی  میں طلبا کی ٹیم کی قیادت کلچرل آفیسر کے یو شاہد علی خان کررہے ہیں اور وہ فن، ثقافت، ادبی سرگرمیوں اور موسیقی کے 25 مختلف شعبوں میں مقابلہ کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago