تعلیم

بزم جامعہ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش بعنوان’’شعبۂ اردو: نصف صدی کی کہانی، تصویروں کی زبانی‘‘ کا انعقاد

شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کی ادبی و ثقافتی تنظیم ’’بزم جامعہ‘‘ کے زیر اہتمام دو روزہ نمائش بعنوان’’شعبۂ اردو: نصف صدی کی کہانی، تصویروں کی زبانی‘‘ کا افتتاح ڈین فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ پروفیسر محمد اسدالدین نے کیا۔

نمائش کی افتتاحی تقریب میں صدر شعبۂ اردو پروفیسر احمد محفوظ اور سابق صدر شعبہ پروفیسر خالد محمودکے علاوہ اور شعبے کے تمام اساتذہ، ریسرچ اسکالر اور طلبا و طالبات موجود تھے۔ پروفیسر محمد اسدالدین نے کہا کہ طلبا نے واقعی تصویروں کی زبانی نہایت خوبصورتی کے ساتھ شعبۂ اردو کی نصف صدی کی کہانی پیش کردی ہے۔

صدر شعبہ پروفیسر احمد محفوظ نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش شعبۂ اردو کے رفتگاں کو طلبا کے ذریعے بہترین خراج ہے۔ ایڈوائزر بزم جامعہ ڈاکٹر خالد مبشر نے نمائش کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ اس میں طلبا نے صدور شعبہ ، سابق اور موجودہ اساتذہ کی کتابیں، یادگاری اور توسیعی خطبات، شعبے سے وابستہ وزیٹنگ پروفیسر، وزیٹنگ فیلو اور خان عبدالغفار خان چیئر، ڈی آر ایس کے تین مراحل، ٹیگور پروجیکٹ ، اہم سمینار، کانفرنس، ورک شاپ، سابق اساتذہ کی مشہور کتابوں کے شعری و نثری اقتباسات اور مشہور ابنائے قدیم کی تصاویر اور مختصر تعارف کی نمائش کے علاوہ ایسے دلکش کارڈ بھی مہمانان کو تحفتاًپیش کیے جس میں کوئی خوبصورت شعر ی یا نثری انتخاب تحریر کیے گئے ہیں۔

۲۵ نومبر ۲۰۲۲ کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ نصف صدی کا سفر مکمل کر رہا ہے۔پچاس سال قبل ۲۵ نومبر ۱۹۷۲ کو شعبۂ اردو، جامعہ ملیہ اسلامیہ کوباضابطہ طور پر منظوری ملی ۔نصف صدی کی تکمیل کے اس موقع پر یک روزہ تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

افتتاحی تقریب جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسر نجمہ اختر کی صدارت میں منعقد ہوگی اور مہمانان خصوصی کی حیثیت سے جامعہ کے سابق وائس چانسلرجناب سید شاہد مہدی اور معروف اسکالرپروفیسر صدیق الرحمن قدوائی شریک ہوں گے ۔

ان کے علاوہ اس تقریب کے مہمانان اعزازی پروفیسر شیخ عقیل احمد (ڈائریکٹر قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان)، پروفیسر ناظم حسین الجعفری(رجسٹرار، جامعہ ملیہ اسلامیہ)اور پروفیسر محمد اسدالدین (ڈین ، فیکلٹی برائے انسانی علوم و السنہ)ہوں گے۔ اس پروگرام میں معروف اسکالر پروفیسر شریف حسین قاسمی خصوصی مقرر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

اس موقع پر ایک مذاکرہ کا بھی اہتمام کیاجا رہا ہے جس میں شعبۂ اردو کے سابق اساتذہ اپنے تاثرات پیش کریں گے۔اس کے بعد ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا جا رہاہے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago