Categories: صحت

مریض کی جان بچانے بچانے کے لیے الفلاح فرنٹ کارکنان نے آدھی رات میں 180 کیلو میٹر کا سفر طے کیا

کامل حسن،سمیر شیخ،اعصام خان اور محمد زیاد نے خون عطیہ دیا

ابوشحمہ انصاری، اعظم گڑھ

الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ نے گزشتہ شب وارانسی بی ایچ یو میں آعظم گڑھ کے بینا پارہ کے باشندہ محمد شاداب کی اہلیہ عرشی خان کو چار یونٹ بلڈ دے کر ان کی جان بچائی۔عرشی خان کا میکہ آعظم گڑھ کے موضع خندن پور ہے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم گڑھ کے بینا پارہ کے محمد شاداب کی اہلیہ عرشی خان کو وارانسی میں بی پازیٹیو بلڈ کی ضرورت تھی۔مریضہ کی فیملی والوں نے الفلاح فرنٹ کے بلڈ ڈونیٹ گروپ سے رابطہ کیا۔اس کے بعد الفلاح فرنٹ صدر اور بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین سمیت کامل حسن،اعصام خان،سمیر شیخ اور محمد زیاد نے آعظم گڑھ سے چل کر وارانسی بی ایچ یوبلڈ بینک میں اپنا قیمتی بلڈ ڈونیٹ کیا۔الفلاح فرنٹ کارکنان نے اس کیس کے لیے آدھی رات کو سفر کیا اور صبح تین بجے گھر واپس لوٹے۔اس موقع پر بلڈ ڈونیٹ گروپ کے بانی ذاکر حسین بھی ڈونرز کے ہمراہ رہے۔

الفلاح فرنٹ (بلڈ ڈونیٹ گروپ)کے لگاتار خدمات سے متاثر ہوکر ایک بڑی تعداد میں لوگ تنظیم سے جڑ رہے ہیں۔مذکورہ کیس کو ملا کر اب تک 321 مریضوں کو الفلاح فرنٹ کی طرف سے مفت بلڈ دیا جا چکا ہے۔اس موقع پر نعمان خان،محمد وسیع اللہ،محمد شاداب،محمد ریحان و دیگرفراد نے الفلاح فرنٹ کی اس عظیم خدمت کیلئے شکریہ ادا کیا۔

تنظیم کے فعال رکن عامر عظمی،یاسر پٹھان،ابو شحمہ قریشی،محمد اسمعیل،ذاکر پٹھان،محمد شاداب،سرفرازلدین،(وارانسی)ندیم ارشد،معراج خان،محمد ناصر،مرزا تابش،محمد اجمعین (بلریا گنج)،سیف اللہ خالد،صارم ایوبی،احسن مفید،محمد مطلوب،عبدالمالک(جھارکھنڈ) مبارک خان(بندیل کھنڈ)،خلیق الرحمٰن،محمد آصف،وامق شیرازی,باسط سنجری،عبد الباسط سمیت ایک بڑی میں الفلاح فرنٹ کارکنان نے تنظیم سے مزید افراد سے جڑنے کی اپیل کی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago