تعلیم

جامعہ کی وائس چانسلر پروفیسرنجمہ اختر کی صدارت میں ڈاکٹر ذاکرحسین میموریل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ کا انعقاد

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحت چلنے والی ڈاکٹر ذاکر حسین میموریل سوسائٹی کی سالانہ میٹنگ شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ڈاکٹرذاکر حسین میموریل سوسائٹی کی جنرل سکریٹری پروفیسر نجمہ اختر نے سوسائٹی کے سبھی عہدیداران، ممبران اورخصوصی مہمانوں کا سالانہ میٹنگ میں خیرمقدم کرتے ہوئے سوسائٹی کے قیام اور اس کے مقاصد سے روشناس کرایا۔

واضح رہے کہ سابق صدر جمہوریہ اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق شیخ الجامعہ مرحوم ڈاکٹرذاکرحسین صاحب کے نام سے رجسٹرڈ سوسائٹی کا نظم ونسق جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پاس ہے۔جامعہ کی شیخ الجامعہ اس کی صدر ہیں۔یہ سوسائٹی تعلیم نسواں اور خواتین کو بااختیاربنانے پر کام کرتی ہے۔اس کے تحت کئی تعلیمی اور کرافٹ پروگرام چل رہے ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کیمپس میں ہی اس کا کنڈینسڈ کورس چلتاہے جس میں پانچ سو سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے اسکول بورڈ سے دسویں اور بارھویں کا امتحان دلاکر اعلیٰ تعلیم کے لیے لڑکیوں کے لیے راستہ ہموارکیا جاتاہے۔اس کے تحت آموزشی معذوریت (learning disability) کے خصوصی زمرے کے بچوں کے لیے ایک چائلڈ گائیڈینس سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس میں اسپیشل ایجوکیشن کے کئی اساتذہ معذوربچوں کوتعلیم و تربیت دے کر انھیں عام زندگی گزارنے کے لائق بناتے ہیں۔

اس کے تحت خواتین کو بااختیاربنانے کے لیے ایک کرافٹ سینٹر بھی قائم ہے جس میں خواتین کو سلائی، کڑھائی ، بنائی، پیپر ورک اور ٹائی-ڈائی جیسے کرافٹ سکھائے جاتے ہیں۔سوسائٹی کی جنرل سکریٹری پروفیسرسارہ بیگم نے اس کے سبھی اداروں کو فعال بنانے میں اہم رول اداکیا ہے۔

میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی شیخ الجامعہ پروفیسر نجمہ اختر نے پروفیسرسارہ بیگم کی کوششوں کو سراہا اور ان کے کام کی ستائش کی۔سوسائٹی کے دائرۂ کارکو وسیع کرنے اور ا س کے لیے فنڈکی فراہمی کے لیے میٹنگ میں کئی تجاویز پیش کی گئیں۔

پروگرام میں جامعہ کے رجسٹرار پروفیسر ناظم حسین الجعفری،مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں،دہلی ٹیکنکل یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسرریحان خان سوری، پروفیسر خواجہ محمد شاہد، کئی این جی اوز کے مندوبین،سوسائٹی کے سبھی اداروں کے ذمے داران، جامعہ گیمس اینڈ اسپورٹس کے ڈائرکٹر پروفیسر وسیم احمد خاں، ڈاکٹرمحمد فیض اللہ خاں، ڈاکٹر محمد اسجد انصاری کے علاوہ بڑی تعدادمیں مہمان موجودتھے۔کنڈینسڈ کورس کے پرنسپل جناب محمد اقبال کے اظہارتشکر پرمیٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago