جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار انوویشن اور انٹرپرنیورشپ (سی آئی ای) میں دو مہارت اساس مختصر مدتی کورسیز یعنی الیکٹرانک ہارڈویئر ایسمبلنگ اور ڈرون مینوفیکچرنگ اینڈ ایسمبلنگ اسسٹینس میں داخلے کے لیے درخواستیں دی جاسکتی ہیں۔
وہ طلبا جنھوں نے سائنس مضمون کے ساتھ بارہویں (ٹین پلس ٹو) پاس کیا ہے،ڈپلوما انجینئرنگ کرچکے ہیں یا کر رہے ہیں،بی ٹیک،ایم۔ ٹیک ہیں وہ ان کورسیز میں داخلے کے لیے درخواستیں دے سکتے ہیں۔یہ کورسیز ریگولر کورسیز کے طلبا کے علاوہ ان طلبا کے لیے بھی ہیں جو فارغ التحصیل ہیں، اسٹارٹ اپ شروع کرنے والے (اسی صنعت میں ہوں)اور ورکنگ پروفیشنل ماہرین کے لیے ہیں۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سی آئی ای،وزیر اعظم کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی چار اعشاریہ صفر)کے زیر اہتمام ان کورسیز کو چلائے گا۔ ہر کورس میں صرف تیس نشستیں ہیں اور اس میں داخلہ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر ہوگا۔ خواہش مند امیدوار درج ذیل لنک پر مورخہ تین جون دوہزار تیئس سے پہلے یا اس تاریخ تک درخواست دے سکتے ہیں۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…