تعلیم

اردو رسائل اور اخبارات خرید کر پڑھیں اور اردو کو فروغ دیں: ڈاکٹر کنور محمد آصف

انجمن محبان اردو علی گڑھ کے زیر اہتمام خیابان ادب ثمر ہائوس دھراعلی گڑھ میں ایک ادبی نشست اورسہ ماہی سیما(جنوری تا مارچ)ادبی مجلہ کا اجرا عمل میں آیا۔

اس موقع پر سہ ماہی سیماکے مدیر اور معروف تنقید نگار سابق صدر شعبۂ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ پروفیسر صغیر افراہیم نے کہا کہ یہ مجلہ مسلسل ادب کے حوالے خدمات انجام دے رہا ہے اس سلسلے سے ہماری کوشش ہمیشہ یہ رہتی ہے کہ ہم اس کو عصر حاضر کے ادب سے زیادہ سے زیادہ جوڑے رکھیں۔

اسی لیے ہم اس میں عصر حاضر کے معروف قلمکاروں کو جگہ دینے کے ساتھ ہی نئے لکھنے والوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور انکی بہترین اورمعیاری تخلیقات کو اپنے پرچے میں جگہ دیتے ہیں جن میں شاعری،ناول،افسانہ کے کالم کو ہم تخلیقی ادب کے عنوان سے شائع کرتے  ہیں۔

اس کے علاوہ اس رسالے میں ترجمہ،انٹرویو اور سائنسی مضامین،رپو رتاڑ، خاکہ،انشائیے،سفر نامے بھی شامل ہوتے ہیں ،ساتھ ہی اس میں تحقیقی و تنقیدی مضامین بھی رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس شمارے کی خصوصیت یہ ہے کہ ہم نے اس میں معروف ناول نگار، جے سی بی ایوارڈ یافتہ پروفیسر خالد جاوید کا گوشہ شامل کیا ہے جس میں ان کے مشہور ناول نعمت خانہ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔

ساتھ ہی بیک کور پر ڈاکٹرصالحہ بیگم قریشی کی حال ہی میں منظرعام پر آنے والی کتاب باندہ اور غالب کی بھی تصویر دی گئی ہیاور مرحومین ادبا  و شعرا  پروفیسر منیب الرحمٰن، پروفیسر سعید الظفر چغتائی،احمد علی برقی اعظمی،راجستھان اردو اکیڈمی کے سکریٹری معظم علی، پروفیسر جعفر رضا،احمد سعید ملیح آبادی کا ذکر ہے جن کے لیے تاریخی قطعات پروفیسر عارف حسن خاں اور پروفیسر سراج اجملی نے رقم کئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago