Categories: تعلیم

سی بی ایس ای کے 10 ویں کے نتائج کا اعلان، 99.04 فیصد طلبا ہوئے کامیاب

سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی طرف سے منگل کے روز 10ویں کے تنائج کا اعلان کردیا گیا۔ دسویں جماعت کے نتائج اب تک کے بہترین نتائج میں  سے  ہیں۔ یہ شاید پہلا موقع ہے کہ تقریباً تمام طلبا نے امتحانات پاس کر لیا ہے۔ بورڈ کے امتحانات میں 99.04 فیصد طلباکامیاب  ہوئے ہیں۔ یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ سال 91.46 فیصد طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سی بی ایس ای کی آفیشل ویب سائٹ پر اعلان کردہ نتائج کے مطابق دسویں جماعت کے امتحانات کے لیے کل 2113767 امیدواروں نے اندراج کرایا تھا، جن میں سے 2097128 طلبا کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ 16639 طلبا  کے نتائج  ابھی تیار نہیں  ہوئے ہیں اور ان کے نتائج کا اعلان بعد میں اعلان کیا جائے گا۔ 57824 طلبا نے 95 فیصد سے اوپر جب کہ دو لاکھ سے زائد نے 90 اور 95 فیصد کے درمیان اسکور کیے ہیں۔ اس سال کو ئی میرٹ لسٹ کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔

زون کے لحاظ سے سی بی ایس ای دسویں کے نتائج میں تریویندرم سرفہرست رہا۔ تریویندرم میں 99.99 فیصد رزلٹ آیا ہے۔ دوسرے نمبر پر بنگلورو 99.96 فیصد ہے۔ اس کے بعد چنئی – 99.94 فیصد، پونے – 99.92 فیصد، اجمیر – 99.88 فیصد، پنچکولہ- 99.77 فیصد، پٹنہ – 99.66 فیصد، بھونیشور – 99.62 فیصد، بھوپال – 99.47 فیصد، چنڈی گڑھ – 99.46 فیصد، دہرادون – 99.23 فیصد، پریاگ – 99.19 فیصد، نوئیڈا – 98.78 فیصد، دہلی ویسٹ – 98.74 فیصد، دہلی ایسٹ – 97.80 فیصد اور گوہاٹی – 90.54 فیصدکا نمبر رہا ہے۔

دہلی کے 98.19 فیصد بچے دسویں جماعت میں پاس ہوئے ہیں۔ غیر ملکی طلبا کے نتائج 99.92 فیصد رہے ہیں۔ کیندریہ ودیالوں کا نتیجہ 100 فیصد رہا۔

سی بی ایس ای 10 ویں کے نتائج میں لڑکیوں نے لڑکوں سے 0.35 فیصدبہتر مظاہرہ کیا  ہے۔ امتحان کے لیے رجسٹرڈ ہونے والی 99.24 فیصد لڑکیاں پاس ہوئی  ہیں، جبکہ لڑکوں کے پاس ہونے کا تناسب 98.89 فیصد ہے۔ امتحانات کے لیے رجسٹرڈ تمام ٹرانسجینڈرطلبا نے اسے کلیئر کر لیا ہے۔

سیکورٹی کے لحاظ سے اس بار سی بی ایس ای رجسٹریشن میں موبائل نمبر اور او ٹی پی رکھا گیا ہے۔ ڈیجیٹل لاکر میں مارک شیٹکو سیو  کیا جا سکتا ہے۔ مارک شیٹ طلباتک ای میل کے ذریعے پہنچ جائے گی۔

سی بی ایس ای نے 21.5 لاکھ سے زائد طلبا کے لیے ایک مشترکہ مارک شیٹ کم سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام طور پر مارک شیٹ اور سرٹیفکیٹ دو مختلف دستاویزات ہوتے ہیں۔ اس سال میرٹ لسٹ یا 0.1 فیصد میرٹ لسٹ بھی جاری نہیں کی جائے گی۔

ملک بھر سے 21.5 لاکھ سے زائد طلبا نے سی بی ایس ای کلاس 10 کے امتحانات۔ 2021 کے لیے اندراج کرایا تھا۔ یہ دوسری بار ہے کہ بورڈ کے امتحانات کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوکر دیئے گئے۔ ایسی صورت حال میں نتائج انٹرنل اسمنٹ کی بنیاد پر تیار کئے گئے ہیں۔ بورڈ نے 30 جولائی کو 12 ویں کلاس کے نتائج کا اعلان کیا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago