جامعہ ملیہ اسلامیہ کا سینٹر فار انوویشن اینڈ انٹرپرنیورشپ (سی آئی ای) پلیسمنٹ میں تعاون کے ساتھ آن لائن اور آف لائن وضع میں متعدد مہارت اساس مختصر مدتی کورسیز شروع کررہاہے۔
ان کورسیز میں ورکنگ پروفیشنلز،انٹرپرنیورز،یونیورسٹی کے طلبا،ملازمت کے خواہاں اور اسکول چھوڑنے والے لوگ داخلہ لے سکتے ہیں۔ورکنگ پروفیشنلز کی مصروفیات کے پیش نظر شام کے بیچیز بھی چلائے جائیں گے۔
درج ذیل کورسیز شروع ہونے والے ہیں؛ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے مبادیات،پرفارمینس مارکیٹنگ (گوگل ایڈز،فیس بک، اور انسٹاگرام ایڈز وغیرہ)فیشن ڈیزائنگ۔بگنرز،لرن ایکسیل۔بگنرز،ویڈیو گرافی اور اسٹل فوٹوگرافی،ٹیلرنگ اور دست کاری کی بنیادی مہارت،ایڈوانسڈ ٹیلرنگ اور دست کاری، بیسک بیوٹیشین ٹریننگ،ایڈوانسڈ بیوٹی شین ٹریننگ،کمپوٹر ہارڈویئر اور نیٹ ورکنگ بیکری ٹریننگ،الیکٹریشین ٹریننگ اور پلمبر ٹریننگ۔
مذکورہ کورسیز میں داخلے کے خواہش مند حضرات نیچے دیے گئے گوگل فارم کو پْر کر کے بیس جولائی سے پہلے یا بیس جولائی دوہزار تیئس کو خود کر رجسٹر کرالیں۔مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے نمبرات پر رابطہ قائم کریں۔
+91-1126981717 extn.2590&2591