Categories: تعلیم

آلودگی کی وجہ سے دہلی کے اسکول بند رہیں گے، آن لائن پڑھائی کا فرمان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
فضائی آلودگی کے پیش نظر قومی دارالحکومت دہلی میں اسکول اگلے حکم تک بند رہیں گے جب کہ آن لائن کلاسیں اور بورڈ کے امتحانات جاری رہیں گے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ڈی او ای) نے اتوار کو اعلان کیا کہ دہلی کے اسکول اگلے احکامات تک بند رہیں گے۔ تاہم آن لائن کلاسیں اور بورڈ کے امتحانات جاری رہیں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ڈی او ای کے مطابق آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی تاکہ طلباء  کی پڑھائی میں خلل نہ پڑے۔ اس کے علاوہ 10ویں اور 12ویں جماعت کے طلبہ کو بورڈ کے امتحانات کے لئے اسکول جانا ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ سی بی ایس ای کے 10ویں اور 12ویں جماعت کے پہلے سیشن کے امتحانات 16 نومبر سے شروع ہو چکے ہیں۔ اس بار بورڈ دو سیشن میں امتحان منعقد کر رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے قبل 15 نومبر سے اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کئے گئے تھے۔ فضائی آلودگی کی صورتحال میں کوئی بہتری نہ دیکھ کر اب اسکولوں کو اگلے احکامات تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago