تعلیم

ڈاکٹر سید کلیم اصغر شعبۂ فارسی، جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر نو منتخب

خبر نوشتگار

شاہ خالد، متعلم شعبۂ فارسی جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی

ہندوستان کی مرکزی دانش گاہ جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی اپنی بہترین تعلیمی کارکردگی اور ہمہ گیر تعلیمی شعبہ جات کے ضمرے میں اپنی مثال آپ ہے۔ ادارہ محولہ میں مختلف شعبہ جات قائم ہیں جو اپنی پایان محنت و افرادی محنت کش کی بنیاد پر روز بہ روز ترقی پر ہیں، جامعہ کے انہیں شعبوں میں اس ادارہ کا ایک قدیم اور دیرینہ جزو ، شعبہ فارسی ہے جو فارسی زبان کی تعمیر و ترقی اور اس کی زبان و ادب ، ثقافت و کلچر کے فروغ اور مابین الاقوام اس کے اغراض ومقاصد ، قدیم ترین تاریخ کی ترسیل کے لیے قائم کی گئی تھی جو آج کئی دہائیوں سے اپنے مقصد کے تحت کامیابی کے ساتھ رواں دواں ہے۔

یہ ادارہ مختلف ماہرین جماعت، باصلاحیت فارسی ادبیات نگاروں کی زیر سرپرستی میں کامیابی کے منازل مسلسل طے کرتی رہی ہے۔ لیاقت مند اساتذہ کی ایک تجربہ کار لابی ہے جو طلبا کو ہمہ جہت ادب مذکورہ میں مہارت پیدا کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

جامعہ منتظمہ کمیٹی نے تین اگست ٢٠٢٣ء کو لیٹر پیٹ جاری کرکے ماہر ادبیات فارسی و مالک شیرین بیانی ڈاکٹر سید کلیم اصغر صاحب ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ فارسی کو فارسی شعبہ کے صدارت کے عہدہ پر فائز کیا، اور چھ اگست سے با ضابطہ طور پر صدارت کی ذمہ داری موصوف مذکور کو سونپی۔

جیسے ہی حلقۂ شاگردان اور فارسی ادبیات سے ملحقہ جماعتوں، شعبہ کے معلموں اور ادب نگاروں کے درمیان یہ خبر رساں ہوتی ہے تو خوشی کے تانتے منڈلانے لگتے ہیں، چہار طرف سے مبارک بادیاں پیش کرنے کا ایک پر کیف سماں بندھ گیا ۔ آج بروز دوشنبہ شعبہ میں ڈاکٹر صاحب قبلہ کا بطور صدر شعبہ فارسی، شعبہ مذکورہ کے طلبا و اساتذہ و اراکین اور خصوصاً سابق صدر شعبہ، ادیب شہیر پروفیسر عبدالحلیم اخگر صاحب نے گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔اور مبارک باد پیش کرکے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

صدر شعبہ نے بھی طلبا و معلموں سے مخاطب ہوکر فرمایا کہ شعبہ فارسی کی تعمیر و ترقی ہی ہماری بنیاد و اصل أصول زندگی ہے۔ اور فارسی زبان کی تاریخی نوعیت کی کامیاب ترجمانی کرنا، ادب و ثقافت کو چہار سو پھیلانا ہماری اولین ترجیح ہے، میں آپ سبھی سے التماسِ دعا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپ کے امیدوں پر مکمل کھرا اتارے۔

بتادیں کہ شعبہ محولہ، فارسی زبان و ادب میں (گریجویشن)بی اے آنرس ، ماسٹر ، پی ایچ ڈی ، ڈپلومہ و ایڈ وانس ڈپلومہ کورسوں کے کرانے میں ہندوستان کی فارسی دانش گاہوں اور ادارہ جاتوں میں ایک اہم کڑی بلکہ اساسی رکن اور ممتاز ادارہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔ اور فارسی زبان کے علاوہ دری، پستو اور دیگر فارسی مرجع ڈائیلاگس میں بھی سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کے کورسز کرایے جاتے ہیں۔

Dr. R. Misbahi

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago