سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)
آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں سعادت گنج میں تعلیم و تعلم کے سلسلے میں ایک نشست ادارہ کے منیجر محمد مستقیم انصاری کی صدارت میں منعقد ہوئی انہوں نے اپنے خیالات کچھ اس طرح سے ظاہر کیا کہ آج کا دور اور آنے والا وقت وہ تعلیم ہی پر منحصر ہوگا اگر آج ہم اپنے بچوں کی فکر نہیں کریں گے تو آگے چل کر نئی نسل ذہنی طور پر مفلوج ہوگی۔
آج ایسے تو بہت سے لوگ مل جائیں گے کہ میری بیٹی کی شادی ھے میری مالی مدد کردیجۓ مگر ایسے لوگ نہیں ملتے ہیں کہ میرا بچہ پڑھنے میں بہت تیز ھے اس کے مستقبل اور آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مالی امداد کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد مولانا محمد غفران قاسمی نے اپنے انداز میں مختصر طور پر کہا کہ جس قوم کا آغاز ہی اقراسے ہوا تھا آج وہی قوم تعلیمی میدان میں سب سے پیچھے ہے آج ہم کو اور ہماری قوم کو اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اپنی بہت سی خواہشوں کو قربان کر کے اپنے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھائیں۔
اور ان کو تعلیم کے قیمتی زیور سے آراستہ کریں نشست میں مولانا محمد غفران قاسمی ،ماسٹر محمد حلیم،ماسٹر امیش یادو،ماسٹر راکیش کمار،ماسٹر اروند کمار سمیت کالج کا پورا اسٹاف موجودرہا۔ آخر میں انٹر کی طالبہ حلیمہ انصاری نے سبھی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…