تہذیب و ثقافت

یو این یوم ویساک کے موقع پر دہلی اور ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے


بدھ کا امن، عدم تشدد اور سچائی کی راہ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا 2500 سال پہلے تھا: محترمہ میناکشی لیکھی

یو این یوم ویساک کے موقع پر دہلی اور ملک بھر میں کئی پروگرام منعقد کیے گئے

بین الاقوامی  بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) نے آج ویساکھ پورنیما کا مقدس دن عقیدت و احترام کے ساتھ منایا۔ آئی بی سی نے ہمالیائی   بدھسٹ کلچر ایسوسی ایشن (ایچ بی سی اے) کے ساتھ مل کر نئی دہلی  کے نیشنل میوزیم میں یہ   تقریب منائی۔

آئی بی سی نے آج ہمالیائی  بدھسٹ کلچر ایسوسی ایشن (ایچ بی سی اے) کے ساتھ مل کر ویساکھ پورنیما کا مبارک دن منا یا

مہاتما بدھ کا امن، عدم تشدد اور سچائی کی راہ کا پیغام آج بھی اتنا ہی موزوں ہے جتنا 2500 سال پہلے تھا، وزیر مملکت برائے ثقافت اور امور خارجہ محترمہ میناکشی لیکھی نے زور دیتے ہوئے کہا، “ہم نہ صرف اسے   یاد رکھیں بلکہ اسے آگے بھی لے جائیں جیسا کہ صدیوں سے کیا جا رہا ہے۔

شاکیمونی بدھ کے یوم پیدائش، روشن خیالی اور مہاپری نروانا کی یاد میں تقریبات کا اہتمام وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن اور ہمالیائی بدھسٹ کلچرل ایسوسی ایشن کے ساتھ کیا تھا۔ تقریب میں عقیدت اور تقویٰ کا اظہار کیا گیا۔ نیشنل میوزیم میں بدھا کے مقدس آثار کے سامنے قومی اتحاد، ہم آہنگی اور عالمی امن کے لیے دعائیں کی گئیں۔

اس موقع پر آئی سی سی آر  کے صدر ڈاکٹر ونے سہسرا بدھے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے کہا کہ بدھ ہندوستان کے تصور میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے اور بھارت اور بدھ کا گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بدھ کی تعلیمات اور افکار تمام ہندوستانی روحانی اور فلسفیانہ روایات میں انفرادیت اور اجتماعیت کے درمیان تعامل کی وجہ سے منفرد ہیں۔

مختلف خود مختار بدھ تنظیموں اور وزارت ثقافت کے تحت ضمانت دینے والے  اداروں نے اس موقع پر کئی پروگراموں/تقریبات کا اہتمام کیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago