Categories: تعلیم

فرزانہ بیگم میموریل ٹرسٹ نےعربی فارسی مدرسہ بورڈ کے طلبا وطالبات کو اعزازسے نوازا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
<strong>بارہ بنکی (ابوشحمہ انصاری)</strong></p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
شہر کے محلہ رفیع نگر میں واقع ڈاکٹر ابرار حسین  عثمانی کی رہائش گاہ پر مولانا فہیم احمد کی صدارت  اور ڈاکٹر ابرار عثمانی کی نظامت میں طلباکے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا۔منعقدہ پروگرام میں مدرسہ بورڈ کے امتحان میں پہلی پوزیشن میں کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنا کر اعزاز سے نوازا گیا۔  اس موقع پر 19 لڑکوں اور لڑکیوں کو تحائف اور تعریفی اسناد پیش کی گئیں۔  پہلا انعام سب سے زیادہ نمبروں کے ساتھ قصبہ کرسی میں واقع مدرسہ کی طالبہ شبینہ ولد وسیم کو دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس موقع پر موجود ڈاکٹر سلطانہ نے تمام بچوں کو اپنی طرف سے سو- سو روپے نقد انعام کے طور پر دیے۔  اعزاز حاصل کرنے والے 13 طلبہ کا تعلق کرسی مدرسہ سے، 4 طلبہ مدرسہ عربیہ رحمان گنج کے، ایک طالب علم زید پور مدرسہ اور ایک طالبہ  مدرسہ عربیہ حنفی العلوم بنکی سے ہے۔  پروگرام میں موجود لوگوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو جدید تعلیم بھی فراہم کی جائے۔  تاکہ وہ بعد میں ڈاکٹر، انجینئر، آئی اے ایس اور آئی پی ایس میں اپنی جگہ بنا سکیں۔ پروگرام میں طارق جیلانی،فیض خمار، شعیب انور، عمران ندوی، ماسٹر شاہنواز،ڈاکٹر تنویر سلطانہ، ڈاکٹر اکمل علوی،ڈاکٹر سلمان یونس، شمس الدین، زبیر قدوائی، ساحل عثمانی، چندن عثمانی اور حمزہ وغیرہ موجود تھے۔  پروگرام کے اختتام پر  ٹرسٹ کے منیجر ڈاکٹر اے ایچ عثمانی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago