تعلیم

ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے رشوت سے پاک ہونا ضروری ہے:پروفیسر عبد الحلیم

شاہ خالد مصباحی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ فارسی کے طلبا کی بزم ، بزم دانشجویان فارسی نے دو روزہ ویجیلنس آگاہی (vigilance awareness) پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف مقابلہ جاتی پروگراموں ، جیسے کوئز کمپیٹیشن ، مضمون نویسی ، نعت خوانی ، قرأت ، غزل سرائی ، ڈیبیٹ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروگرام کا آغاز بروز جمعرات مقابلہ قرأت سے ہوا جس میں طلبا کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدہ غزل سرائی، نعت خوانی مقابلے کی شروعات ہوئی جس میں طلبا نے چوکسی ، بدعنوانی ، رشوت بازی کے موضوعات سمیت مختلف موضوعات پر اشعار پڑھ کر اپنے تخلیقی نقطہ نظر کا مظاہرہ فرمایا ۔

مقابلہ جاتی پروگرام میں طلباو طالبات حصہ لیتے ہوئے

شعبہ فارسی کی پروگرام ایڈوایزر ڈاکٹر زہرہ خاتون نے استقبالیہ خطبہ پیش فرماکر جامعہ کے مختلف شعبوں سے شریکِ تقریب طلبا و اساتذہ کا شکریہ ادا فرمایا۔

پروگرام کے خصوصی رکن صدر شعبہ فارسی پروفیسر عبد الحلیم صاحب نے موجودہ ویجیلنس فریم ورک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ویجیلینس کی احتیاطی تدابیر کے آلات اور طریقوں پر توجہ مرکوز کرائی۔

جس میں انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں رقم کی ادائیگیوں اور خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن نے عوام کو بااختیار بنانے، بدعنوانی کو کم کرنے اور مجموعی طرز حکمرانی میں کارکردگی کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسرے دن ، بروز جمعہ منعقدہ ڈیبیٹ مقابلہ میں ڈاکٹر مہر فاطمہ، شعبہ انگریزی، جامعہ ہمدرد نے بطورِ جج شرکت فرمائی ، انہوں نے بحث و تمحیص کے طریقہ کار کے اصول و قوانین پر بات کرتے ہوئے طلبا کی پوشیدہ صلاحیتوں کو ابھارنے کے لیے، اس قسم کے پروگراموں کے انعقاد پر شریک طلبا سمیت اراکین بزم دانشجویان فارسی کو مبارکباد پیش فرمائی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ فارسی میں اساتذہ خطاب کرتے ہوئے

 نعتیہ مقابلہ میں جج کے فرائض شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے مہمان استاد ، ڈاکٹر محمد مسیح صاحب، محمد شبیب حسینی ، غزل سرائی کے مقابلے میں شعبہ اردو کے مہمان استاد ڈاکٹر جاوید حسن اور بیت بازی میں ڈاکٹر خالد مبشر صاحب نے انجام دئے ۔

 پروگرام میں شعبہ کے جملہ اساتذہ، پروفیسران، ممبران اور عملہ نے شرکت فرمائی ، جس میں اول الذکر ، ڈاکٹر سید کلیم اصغر، ڈاکٹر محسن علی، ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر یاسر عباس، ڈاکٹراحمد حسن، ڈاکٹر سید تصور مہدی، ڈاکٹر محمد نوید جعفری صاحبان وغیرہم خصوصی طور پر موجود رہے ۔

شعبہ فارسی کے سیمینار ہال میں، بروز جمعہ شام پانچ بجے تک مختلف مقابلہ جاتی پروگراموں میں اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کے ناموں کے اعلان کے ساتھ اس دو روزہ پروگرام کا ایم اے فارسی سال اول کے طالب علم مبارک علی کے کلماتِ تشکر پر اختتام ہوا۔

اس موقع پر بزم دانشجویان کے تمام کارکنان نے بڑی گرمجوشی کا مظاہرہ فرمایا، جس میں نائب صدر محمد شعیب، طارق عبید (سیکریٹری) عاقب جاوید (جوائنٹ سیکریٹری)، صفدر ، عبدالرحمن، شاہ خالد، ابو حمزہ، ندیم احمد، عائشہ وغیرہ شامل ہیں ۔ اور اس کئی نشستوں پر مشتمل پروگرام کی نظامت کے فرائض، محمد فیصل ، سمیر احمد ، عظیم اشرف صاحبان نے انجام دییے۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago