تعلیم

شوپیاں کے حاذق پرویز نے نیٹ یو جی امتحان میں ٹاپ کیا، مبارک بادی کا سلسلہ جاری

سری نگر،8 ستمبر

وادی کشمیر کے طلبا قومی سطح پر منعقد ہونے والے مسابقتی امتحانات میں مسلسل اپنی ذہانت و ذکاوت کا لوہا منوا کر وادی کا نام روشن کر رہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے حاذق پرویز نے این ای ای ٹی۔ یو جی امتحان میں نہ صرف جموں و کشمیر میں ٹاپ کیا ہے بلکہ قومی سطح پر دسویں رینک حاصل کی ہے۔انہوں نے اس امتحان میں 720 میں 710 پوائنٹس حاصل کرکے دسویں رینک حاصل کی ہے۔

شوپیاں کے ٹرینز گاؤں کے حاذق پرویز کے والد پرویز احمد فروٹ تاجر ہیں اور ان کی والدہ گھریلو کام کرتی ہیں۔حاذق اپنی اس شاندار کامیابی کا سہرا اپنے والدین اور اساتذہ کے سر ہی باندھتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے: ’میں اللہ کا شکر گذار ہوں کہ جس نے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا لیکن میری یہ کامیابی میرے والدین اور آکاش انسٹی ٹیوٹ سری نگر کے اساتذہ بالخصوص روہن جین سر جو ہمیں فزیکس پڑھاتے تھے، کی کاوشوں کے بغیر ممکن نہیں تھی‘۔انہوں نے کہا ‘میں نیٹ پاس کرنے کے لیے پر امید تھا لیکن دسویں رینک حاصل کرنا میری توقع سے باہر تھا‘۔

حاذق کا کہنا ہے کہ کامیابی کی سیڑھی پر چڑھنے کے لئے سخت محنت کے بغیر کوئی دسرا راستہ نہیں ہے۔انہوں نے کہامجھے بھی اپنے اس سفر خاص کر کورونا اور دیگر مسائل کی وجہ سے گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago