تعلیم

کشمیری طالبہ عفیفہ بتول نے آل انڈیا اورنج گلوبل اولمپیاڈ میں کیسے حاصل کی پہلی پوزیشن؟

 بلالیہ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ (بی ای آئی) سری نگر نے حال ہی میں عفیفہ بتول کو اورنج گلوبل اولمپیاڈ (او جی او) میں اس کی غیر معمولی کامیابی کے لیے اعزاز دیا ہے جہاں اس نے سائنس اسٹریم میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ چوتھی جماعت کی طالبہ عفیفہ نے اپنی محنت اور لگن سے اپنے ادارے کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

 بی ای آئی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ عفیفہ کی کامیابی اس کی ثابت قدمی اور کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔بی ای آئی کے چیئرمین منظور وانگنو نے عفیفہ کو اس کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور اس کے والدین، اساتذہ اور پرنسپل کے تعاون کا اعتراف کیا۔

 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عفیفہ کی کامیابی انسٹی ٹیوٹ کے دیگر طلبا کے لیے ایک تحریک کا کام کرے گی اور اس بات کی یاددہانی کرے گی کہ محنت اور لگن ہمیشہ رنگ لاتی ہے ۔ وانگو نے کہا  کہ عفیفہ کی کامیابی  بلالیہ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، اور یہ اپنے طالب علموں کو ان کے خوابوں اور خواہشات کو حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے بیان میں عفیفہ کے لیے ایک مبارکبادی پیغام بھی شامل تھا، جس میں اس کی مستقبل کی کوششوں میں نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔   بی ای آئی کے بیان میں کہا گیا ’مبارک ہو، عفیفہ! ہمیں آپ پر فخر ہے اور آپ کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

عفیفہ کی کامیابی نہ صرف اس کے ادارے کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ طالب علموں کے لیے لگن اور محنت کے ساتھ اپنے اہداف کے لیے کام کرنے کی تحریک بھی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago