تعلیم

ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کے معانی و مفہوم سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کریں:مفتی محمدعارف کاشفی

مدرسہ اسلامیہ فیضان العلوم میں تکمیل حفظ قرآن کے موقع پر جلسہ منعقد

سعادت گنج،بارہ بنکی:(ابوشحمہ انصاری)

آج مدرسہ فیضان العلوم انوپ گنج سعادت گنج میں محمد فرحان بن محمداعظم انصاری کے ذریعےتکمیل حفظ قرآن کے موقع پر ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جنہوں نے مدرسہ ہی کے استاد حافظ محمدعمیر انصاری کی کڑی محنت سے آج  حفظ قرآن مکمل کیا ہے۔

اس جلسہ کی صدارت مدرسہ کے صدر محمد انوار فیضانی ، جلسہ کی سرپرستی مدرسہ کے مینیجر سیٹھ محمد ارشاد انصاری جب کہ نظامت کے فرائض مولانا محمدغفران قاسمی نے انجام دئے۔ اس موقع پر حاضرین جلسہ سے خطاب فرماتے ہوئے امام عیدین مفتی محمدعارف کاشفی نے کہا یہ وہ قرآن ہے جسے اللہ نے انسانوں کی رشد و ہدایت کے لئے اس دنیا میں نازل فرمایا ہے۔

اس لئے ہمارے لئے یہ ضروری ہےکہ اس قرآن میں بتائی گئی باتوں کو اپنی اپنی زندگیوں میں اتار کر ہمیں ان پرعمل پیرا ہونا چاہئے۔ ایک موقع پر نبی ﷺ نے فرمایا کہ تم میں سب سے بہتر شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور اسے سکھائے۔ ہرمسلمان کے لئے ضروری ہے کہ قرآن کے معانیٔ و مفہوم سمجھ کر پڑھنے کی کوشش کرے۔

قرآن کی قدر و اہمیت ہم مسلمانوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ اللہ کا کلام ہے۔ جسے اللہ نے اپنے سب سے برگزیدہ نبی جناب محمدالرسول اللہ ﷺ پر نازل فرمایا۔ ہم دیگر کاموں میں اپنا وقت فضول میں ضائع کردیتے ہیں۔ لیکن قرآن کو سمجھ کر پڑھنے کی ہم بالکل کوشش نہیں کرتے۔ قرآن سے شغف اور الفت ہر مسلمان کو ہونا چاہے۔

حافظ قرآن کی قدر و منزلت کا اندازہ حدیث کی اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب حافظ قرآن کو اللہ کے سامنے لایا جائے گا تو اسے کہا جائیگا کہ تُو قرآن پڑھتا اور جنت کے درجات پر چڑھتا جا۔ تیری آخری منزل وہی ہوگی جہاں تیری آخری آیت ہوگی۔

حافظ قرآن اپنے دس ایسے گھر والوں کو اللہ سے جنت میں داخل کرنے کی سفارش کرے گا جن پر جہنم واجب ہو چکی ہوگی۔ قرآن کے ایک ایک حرف پڑھنے کے بدلے پڑھنے والے کو دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔ یہ قرآن کا اعجاز ہے۔

ایک روایت میں حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا  کہ جوشخص قرآن کریم پڑھے اور پھر اس کے احکام سیکھے نیز اس پر عمل بھی کرے تو اللہ تعالی اس کے والدین کو نور کا ایک تاج پہنائے گا اس کی روشنی سورج جیسی ہوگی۔

اس کے والدین کو دو ایسے لباس پہنائے جائیں گے کہ پوری دنیا بھی اس کے برابر نہ پہنچ سکے گی۔ اس پر اس کے والدین کہیں گے اے پروردگار! یہ ہمیں کس کے عوض پہنایا گیا ہے؟ تو انہیں بتایا جائے گا کہ یہ تمہارے بچوں کے قرآن سیکھنے کی وجہ سے تمہیں انعام میں عطا کیا گیا ہے۔ آخر میں حافظ محمدفرحان کے سر پر دستار فضیلت رکھنے کے بعد مفتی محمد عارف کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔

اس موقع پر مدرسہ کے صدر المدرس ماسٹرمحمد رفیق ، حافظ محمدعمیر ، ماسٹرمحمد الیاس ، ماسٹرمحفوظ الرحمٰن ، ماسٹرمحمدراشد ، ماسٹرمحمدعتیق ، ماسٹرمحمدعرفان ، محمد اسلم ، محمد اطہر ، محمد اعظم ، محمد اختر ، حافظ محمدنسیم کی۔موجودگی قابلِ ذکر ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago