تعلیم

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مڈل اسکول میں رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا انعقاد

ڈاکٹراسجد انصاری نے مبارک بادپیش کی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تاریخی مڈل اسکول میں ایک شاندار اور رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقادعمل میں آیا۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ اینڈ نان فارمل ایجوکیشن (آئی اے ایس ای) کے ڈی ایل ایڈ سال دوم کے طلبا وطالبات نے یہ کلچرل پروگرام جامعہ کے کیمپس میں واقع مڈل اسکول کے میدان میں منعقد کیے۔

اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہندوستان کے بیشتر صوبوں کی تہذیبی وثقافتی نمائندگی کسی نہ کسی پروگرام کے تحت کی گئی تھی۔بچے ہر صوبے کے روایتی لباس پہن کر اس صوبے کے روایتی کلچرکو بہترین طریقے سے پیش کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں رنگا رنگ ثقافتی مقابلہ میں حصہ لیتے ہوئے طلبا و طالبات

پروگرام میں ڈاکٹر اسجد انصاری نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی اور سبھی زیر تربیت معلمین ومعلمات اور اسکول کے طلباوطالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں جامعہ مڈل اسکول کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور بتایاکہ یہ واحد اسکول ہے جسے جامعہ کی فاؤنڈیشن کمیٹی نے قائم کیا تھا۔

اسی اسکول کو ہر سال جامعہ ملیہ اسلامیہ کے جشن یوم تاسیس منانے کی سعادت حاصل رہی ہے۔انھوں نے کلچرل پروگرام اور ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس موقع پر اسکول پرنسپل جناب اقبال صاحب اور اسکول کی کلچرل کمیٹی کی انچارج محترمہ عائشہ صاحبہ نے بھی بچوں کو خطا ب کیا اور ان سبھی بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

اس پروگرام میں بچوں نے جامعہ کی روایت کے مطابق بہت ہی معیاری ثقافتی پروگرام پیش کیے جو اس اسکول کی شناخت ہے۔اس موقع پر اسکول کے سبھی اساتذہ اورسبھی طلبا نے شرکت کی۔

ڈپارٹمنٹ آف ٹیچر ٹریننگ سے ڈاکٹر محمد معمورعلی اور ڈاکٹر عارف محمد نے بھی طلبا سے خطاب کیااوران کی کوششوں کو سراہا۔ڈی ایل ایڈ سال اول کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹرانصاراحمد نے بھی مہمان اعزازی کے طورپر پروگرام میں شرکت کی۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے مڈل اسکول میں اساتذہ شرکت کرتے ہوئے

یہ پروگرام ڈی ایل ایڈ سال دوم کے طلبا وطالبات کے ذریعے منعقد کیے گئے تھے۔اس طرح کے ثقافتی پروگرام کا مقصد یہ ہے کہ طلبا وطالبات کی ہمہ جہتی نشوونماہوسکے۔

ان میں اخلاق فاضلہ کی قدروں اور جمالیاتی حظ کا فروغ ہوسکے ساتھ ہی سماجیانے کے عمل میں یہ بہت ہی موثر ہیں۔محترمہ فاطمہ حبیب کے اظہارتشکر پر یہ پروگرام اختتام پذیرہوگیا۔

Dr M. Noor

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago