تعلیم

ضلع ڈوڈہ میں تین سگے بھائی بہنوں نے جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرمثال قائم کی

 ڈوڈہ۔( جموںو کشمیر)۔ 20؍ جنوری

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ کے تحصیل کاہرہ کے ترہنکل علاقے سے تعلق رکھنے ایک ہی گھر کے تین افراد جن میں دو بہنیں اور بھائی شامل ہیں نے (جے کے اے ایس) ا متحان میں کامیابی حاصل کی ۔

اطلاعات کے مطابق سال 2021میں جموں وکشمیر انتظامیہ نے (جے کے اے ایس) اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر درخواستیں طلب کیں اور سال 2023 کے جنوری مہینے میں کامیاب امیدواروں کا نام منظر عام پر لایا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے دو بہنوں اور بھائی نے امتحان میں کامیابی کے جھنڈے گارڈ کر گاوں کا نام روشن کیا۔سہیل احمد وانی ولد منیر احمد وانی نے 1055نمبرات اُس کی دو بہنوں ہما انجم وانی نے 1050ور وافر انجم وانی نے 1034نمبرات حاصل کرکے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی۔

دو بہنوں کے والد منیر احمد وانی جوکہ بغلہار بجلی پروجیکٹ میں پہلے مزدور اور بعد میں ٹھیکیدار رہا ہے نے بتایا کہ یہ جموں وکشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشی کی بات ہے۔انہوں نے کہاکہ کوچنگ کے بغیر ہی میری دو بیٹیوں اور بیٹے نے جے کے اے ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرکے ایک مثال کام کی ۔

اُن کے مطابق بچن سے ہی تینوں نے آئی اے ایس اور جے کے اے ایس آفیسر بننے کی ٹھان لی اور تب سے وہ یہ خواب دیکھ رہے تھے اور آج اُن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔خوش نصیب والد نے بتایا کہ ہر روز میرے تینوں بچے بارہ گھنٹے تک پڑھائی کرتے تھے اور اس میں کھبی بھی کمی نہیں آنی دی ۔انہوں نے کہا کہ والدین کو اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کرنی چاہئے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago