جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے تحت تصور کیا گیا ہے، مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے آج نئی دلی میں تعلیم کی وزیر مملکت محترمہ اناپورنا دیوی اور قومی رہبر کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر کے کستوری رنگن کی موجودگی میں بنیادی مرحلے کا آغاز کیا۔ قومی نصاب کے فریم ورک کے تحت تدریسی مواد شروع کیا گیا ہے۔ جادوئی پٹارا
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ آج کا دن سیکھنے کے منظرنامے کو مزید متحرک بنانے کا ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق 3 سے 8 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کھیل پر مبنی تدریسی مواد ‘جادوئی پٹارا’ آج شروع کیا گیا ہے۔
جناب پردھان نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پلے بُکس، کھلونے، پہیلیاں، پوسٹرز، فلیش کارڈز، کہانی کی کتابوں، ورک شیٹس کے ساتھ ساتھ مقامی ثقافت، سماجی تناظر اور زبانوں کے ‘جادوئی پٹارے’ کا استعمال تجسس میں اضافہ کرنے ، لوگوں کو مختلف شعبوں میں مشغول کرنے اور لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیشنل کریکولم فریم ورک کے تحت تیار کیا گیا ‘جادوئی پٹارا ‘ 13 بھارتی زبانوں میں دستیاب ہے۔ یہ سیکھنے کے ماحول کو مزید تقویت دینے اور امرت نسل کے لیے اسے مزید بچوں پر مرکوز، متحرک اور خوش کن بنانے کی طرف ایک بڑی جست ہے جیسا کہ این ای پی 2020 میں تصور کیا گیا ہے۔
وزیر موصوف نے این سی ای آر ٹی پر زور دیا کہ وہ ایک قومی تھنک ٹینک کے طور پر ‘جادوئی پٹارا ‘ کے مواد کا تمام بھارتی زبانوں میں ترجمہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھائے اور اس کے ساتھ اس کی رسائی کو بڑھایا جائے- اس کے علاوہ اسے تمام ایس سی ای آر ٹیز کو جلد دستیاب کرایا جائے۔ یہ وسائل دکشا پلیٹ فارم پورٹل اور موبائل ایپ پر ڈیجیٹل طور پر دستیاب ہونے چاہئیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ تمام بنیادی تدریسی مواد مادری زبان میں ہونا چاہیے۔ این سی ای آر ٹی نے این سی ایف – ایف ایس کے نشانوں کے لیے پانچ کارپس ڈویلپمنٹ اور نصاب تیار کیا ہے جس میں تربیت کاروں کی ہینڈ بک کی نقشہ سازی سے لے کر بنیادی مرحلے پر اساتذہ کی مستقبل کی تربیت تک شامل ہیں۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 میں 5+3+3+4 نصاب کے تعلیمی ڈھانچے کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ وزارت تعلیم کے تحت اسکولی تعلیم اور خواندگی کے محکمے نے پروفیسر کی کستوری رنگن کی صدارت میں ایک قومی رہبر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔این سی ایف کو 20 اکتوبر 2022 کو وزارت تعلیم نے فاؤنڈیشنل سٹیج (ایف ایس) کے لیے متعارف کرایا تھا اور نصاب کے فریم ورک کے مطابق این سی ای آر ٹی کے ذریعے تیار کردہ اور اکٹھا کیا گیا اسٹڈی ٹیچنگ میٹریلز (ایس ٹی ایم) ۔ اسی مناسبت سے، بنیادی مرحلے کے لیے ’’مطالعہ تدریسی مواد‘‘ کے ’’جادوئی پٹارا‘‘ کے تصور کو آج بروئے کار لیا گیا ۔ اساتذہ اور طلباء سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ این ای پی اور این سی ایف – ایف ایس کو عملی جامہ پہنائیں گے۔
‘جادوئی پٹارا ‘ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:-
جناب سنجے کمار، سکریٹری، اسکولی تعلیم اور خواندگی، وزارت تعلیم، نے استقبالیہ خطبہ پیش کیا۔ پروفیسر دنیش پرساد سکلانی، ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی نے جادوئی پٹارا کی وسیع خصوصیات اور طلباء اور اساتذہ کے لیے اس کی افادیت کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن دیا۔ پروفیسر سری دھر سریواستو، جوائنٹ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…