Categories: تعلیم

جے ای ای مین 2022 کے نتائج کا اعلان، 24 امیدواروں کے 100 فیصد نمبر

نئی دہلی، 08 اگست (انڈیا نیرٹیو)

نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے پیر کو مشترکہ داخلہ امتحان (مین) 2022 کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔ سیشن 01 اور سیشن 02 کی کارکردگی پر مبنی مجموعی میرٹ لسٹ میں 24 امیدواروں نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔

24 امیدواروں نے جے ای ای (مین) – 2022 کے امتحان میں بی ای/بی ٹیک (پرچہ 1) میں  این ٹی اے100 اسکور حاصل کیے ہیں۔ اس میں سب سے زیادہ پانچ امیدوار آندھرا پردیش اور تلنگانہ سے ہیں۔ فہرست میں راجستھان کے چار اور اتر پردیش کے دو امیدوار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر، ہریانہ، آسام، بہار، پنجاب، کیرالہ، کرناٹک اور جھارکھنڈ سے ایک ایک امیدوار ہے۔

ٹاپ 24 میں صرف دو لڑکیاں 100 پرسنٹائل حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ آندھرا پردیش کی پالی جلاکشی اور آسام کی اسنیہا پاریک نے 100 پرسنٹائل حاصل کیے ہیں۔ اس سال  جے ای ای کے دونوں سیشنوں میں کل 6,48,555 لڑکے اور 2,57,031 لڑکیاں شامل ہوئیں۔ اس کے علاوہ غیر منصفانہ ذرائع استعمال کرنے پر پانچ امیدواروں کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔

فہرست میں بالترتیب شرینک موہن سکلا مہاراشٹر، نویہ راجستھان، سارتھک مہیشوری ہریانہ، کرشنا شرما راجستھان، پارتھا بھردواج راجستھان، اسنیہا پاریک آسام، اروندیپ کمار بہار، مرنل گرگ پنجاب، پینی کلپتی روی کشور آندھرا پردیش، پولیسیٹی کارتیکیہ آندھرا پردیش،    روپیش بیانی تلنگانہ، دھیرج کروکونڈا تلنگانہ، جستی یشونت وی وی ایس تلنگانہ، بوسا شیو ناگا وینکٹ   آدتیہ تلنگانہ، تھامس بیجو چیر مویلل کیرالہ، انیکیت چٹوپادھیائے تلنگانہ، بویا ہرین ساتویک کرناٹک، مینڈا ہیما وامسی آندھرا پردیش،کوشاگر سریواستو جھارکھنڈ،کویانا سہاس آندھرا پردیش، کنشک شرما اتر پردیش،مینک موٹوانی راجستھان، پلی جلجاکشی آندھرا پردیش اور سومتر گرگ اتر پردیش

اس سال، دونوں سیشنز (جون/جولائی) کے لیے کل 10,26,799 منفرد امیدواروں نے اندراج کیا، جن میں سے 9,05,590 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ سیشن Iکا امتحان 24 جون سے 30 جون تک جبکہ سیشن IIکا امتحان 25 سے 30 جولائی تک منعقد ہوا۔ یہ امتحان 440 شہروں میں 622 امتحانی مراکز پر منعقد کیا گیا تھا جن میں ہندوستان سے باہر کے 17 شہر شامل تھے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago