تعلیم

کشمیر یونیورسٹی کےاستاد ڈاکٹر جہانگیر اقبال کو سعدی انٹرنیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا

ثقافتی قونصلر، سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ ایران، نئی دہلی نے کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے سربراہ ڈاکٹر جہانگیر اقبال تانترے کو بین الاقوامی سعدی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

یہ ایوارڈ فارسی زبان و ادب کے لیے بہترین خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔اس تقریب کی صدارت ہندوستان میں ایرانی سفیر ڈاکٹر ایراج الٰہی نے کی، اس کے علاوہ سماجی بہبود کے وزیر راج کمار آنند اور چیئرپرسن آئی سی ایس ایس آر، پدم شری ڈاکٹر جے کے بجاج بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

ایوارڈ تقریب نقد انعامات اور حوالہ جات کے ساتھ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے کام کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔اس تقریب کے دوران فارسی کے سینئر پروفیسرز اور اسکالرز جنہوں نے ادب، تحقیق، مخطوطہ کی تدوین یا فارسی نصاب کی ڈیزائننگ کے میدان میں اپنا علمی تعاون کیا ہے انہیں تقریب کے دوران نوازا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر نیلوفر خان اور رجسٹرار ڈاکٹر نثار اے میر نے ڈاکٹر جہانگیر کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔ڈاکٹر تانترے نے متعدد قومی اور بین الاقوامی سیمیناروں، کانفرنسوں اور ورکشاپس میں شرکت کرنے کے علاوہ کئی کتابیں اور تحقیقی مضامین لکھے ہیں۔ انہوں نے متعدد پی ایچ ڈی اسکالرز کی نگرانی بھی کی ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی اداروں کے وزٹنگ فیلو بھی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago