Categories: تعلیم

کیجریوال حکومت کا گیسٹ ٹیچروں کو نئے سال کا تحفہ، تنخواہ میں اضافے کا حکم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دلی کیجریوال حکومت نے گیسٹ ٹیچروں کیتنخواہ بڑھانے کا حکم جاری کرکے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے  گیسٹ  ٹیچروں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ بدھ کو دہلی گیسٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے نائب وزیر اعلیٰ تعلیم منیش سسودیا سے ملاقات کی اور انہیں اپنی تنخواہ بڑھانے کے لیے ایک میمورنڈم پیش کیا۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں گزشتہ 6 سالوں میں حکومت میں آنے کے بعد سے دہلی کے سرکاری اسکولوں میں پڑھانے والے  گیسٹ ٹیچروں کی حالت دیگر ریاستوں کے مقابلے میں بہتر ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جناب سسودیا نے کہا کہ دہلی کے  گیسٹ ٹیچروں نے دہلی میں تعلیمی انقلاب لانے میں اہم رول ادا کیا ہے اور وہ تعلیمی انقلاب کا ایک اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت ملک کی واحد حکومت ہے جہاں  گیسٹ ٹیچروں  کو باعزت تنخواہ دی جاتی ہے۔ گزشتہ 4 سالوں میں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے اور کورونا کی وجہ سے کئی خاندان مالی بحران کا شکار بھی ہوئے ہیں۔ جس کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کو گیسٹ اور کنٹریکٹ  ٹیچروںکی تنخواہوں میں اضافے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہلی حکومت اپنے  ٹیچرزکو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔  گیسٹ ٹیچرزکی تنخواہ اور اعزازیہ میں اضافے سے وہ اپنی زندگی باوقار طریقے سے گزار سکیں گے اور محکمہ تعلیم میں بہتر انداز میں خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago