Categories: تعلیم

مانو اور آئی آئی ایم سی کا اشتراک اردو صحافت کے فروغ کے سلسلے میں ایک تاریخی قدم ہے: پروفیسر اشتیاق احمد

اُردو صحافت کی تعلیم میں ریسرچ کو فروغ دینے مانو اور آئی آئی ایم سی میں اشتراک

یادداشت مفاہمت پر پروفیسر سید عین الحسن ، وائس چانسلر اور سنجے دویویدی، ڈائرکٹر جنرل کے دہلی میں دستخط

حیدرآباد، 5 مئی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی اور صحافت کی تعلیم کے باوقار ادارہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (IIMC)، نئی دہلی نے صحافت میں تحصیلِ علم، تعلیمی وسائل اور تحقیقی سرگرمیوں میں اشتراک کے لیے یادداشت مفاہمت کی ہے۔

پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر، مانو اور پروفیسر سنجے دویویدی، ڈائرکٹر جنرل، آئی آئی ایم سی نے آج دہلی میں منعقدہ تقریب میں یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے۔

پروفیسر سید عین الحسن نے مفاہمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے کورسز کو ہم ایک دوسرے سے مل کر ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کا مشترکہ وینچر ہوسکتا ہے یعنی ایک ہی طالب دو اساتذہ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے ایک نہایت ہی بہترین تحقیق سر انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی پہل میں اردو یونیورسٹی مکمل تعاون کرے گی۔

پروفیسر سنجے دویویدی نے کہا کہ مانو کے ایک بڑا ادارہ ہے۔ ہمارے طلبہ جنہوں نے یہاں اردو جرنلزم میں ڈپلوما کیا ہے وہ آگے چل کر مانو میں اپنا پی جی کورس کرسکتے ہیں۔

اس موقع پر پروفیسر اشتیاق احمد ، رجسٹرار مانو نے کہا ، ”اردو صحافت کے فروغ کے سلسلے میں یہ ایک تاریخی قدم ہے ۔ مجھے امید ہے کہ اس سے کثیر تعداد میں مانو کے طلبہ استفادہ کریں گے۔“

اردو یونیورسٹی سے پروفیسر احتشام احمد خان، ڈین، اسکول آف ماس کمیونیکیشن اینڈ جرنلزم ، محترمہ رینوکا کیم، ریجنل ڈائرکٹر، دہلی ریجنل سنٹر اور آئی آئی ایم سی، نئی دہلی سے پروفیسر پرمود کمار، صدر شعبہ اردو صحافت ، پروفیسر گووند سنگھ، ڈین اکیڈیمکس اور دیگر اساتذہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یادداشت مفاہمت سے دونوں اداروں کو باہمی طور پر فائدہ ہوگا۔ علمی اور تحقیقی پروگراموں میں حصہ لینے کے لیے دونوں جانب سے اساتذہ کی شناخت کرتے ہوئے انہیں مدعو کیا جائے گا اور تربیت و صلاحیت کے فروغ کے لیے اساتذہ کا تبادلہ بھی کیا جائے گا۔

یہ مفاہمت تین سال تک کارکرد رہے گی۔ تعلیم کے فروغ کے لیے اساتذہ، اسکالرس، طلبہ، غیر تدریسی عملہ کے علاوہ دستاویزات، سائنسی معلومات اور اشاعتوں کا تبادلہ بھی ایم او یو کا حصہ ہے۔ طلبہ کو انٹرنشپ کی سہولت، ریسرچ پراجیکٹس کا اہتمام، کانفرنس، سمینار، ورکشاپس، میٹنگس اور مطالعے کے پروگرامس بھی مشترکہ طور پر پیش کیے جائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago