Categories: تعلیم
نائب صدر جمہوریہ نے تعلیمی اداروں سے کہا کہ ہمیں اوسط درجے پر اکتفا کرنے سے بچنا چاہیے
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16px;">نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم ۔ ونکیا نائیڈو نے آج اس ضرورت پر زور دیا کہ معیشت اور صنعت کو تحریک دینے کے لئے یونیورسٹیوں کو  دانشورانہ املاک کے حقوق کے تحت قابل نفاذ پیٹنٹز پر  زیادہ توجہ دینی چاہیئے۔  انہوں نے بہتر  تحقیقی نتائج کے  لئے  صنعت اور  انسٹی ٹیوٹ کے  رابطوں کو مضبوط  کئے جانے کو ضروری قرار دیا۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">آج چندی گڑھ میں پنجاب یونیورسٹی کے 69ویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں  اوسط درجہ  پر اکتفا کرنے سے بچنا چاہیے  اور جو کچھ ہم نے  حاصل کیا ہے اسی سے مطمئن نہیں ہوجانا چاہئے۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سےاپیل کی کہ وہ دنیا  کی  ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں میں  شامل ہونے کی کوشش کریں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">جناب نائیڈو نے یونیورسٹیوں سے کہاکہ وہ  اساتذہ کی  مسلسل پیشہ ورانہ  ترقی کےلئے  ماحول پیدا کریں، اور فیکلٹی ممبران سے کہا کہ وہ نئی تحقیق پر توجہ دیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یونیورسٹیوں کوجدید اختراعات اور جدید ترین  تحقیق کے ساتھ علمی انقلاب کی صف اول میں ہونا چاہیے،  نائب صدر نے  کہا کہ یونیورسٹیوں اور حکومت کے درمیان قریبی تعامل ہونا چاہیے  تاکہ مزید شاندار پالیسیاں وضع کی جا سکیں۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اچھے معیار والی  تعلیم کو سب کے لیے قابل رسائی اور سستی بنانے پر زور دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نےکہا  کہ ایسی تعلیم کو کسی فرد کے نقطہ نظر، سماجی ہم آہنگی اور شمولیت ترقی میں مثبت تبدیلی لانی چاہیے۔ انہوں نے کہا ’’ہمارے خوابوں کا نیا بھارت امنگوں اور نئی صلاحیتوں پر تعمیر ہوگا۔ یہ اس علم، ہنر اور رویوں پر بنایا جائے گا جو ہم اپنے کلاس رومز میں فراہمکراتے  ہیں اور اس اختراع کو جس کو ہم اپنی ورکشاپس اور لیبارٹریوں میں فروغ دیتے ہیں‘‘ ۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تعلیم کو کرہ ارض کو دیکھنے کے  ہمارے انداز اور ساتھی انسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے انداز کو تبدیل کرنا چاہیے، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری زندگی کو گرو نانک دیو جی کی پانچ خوبیوں یعنی – ست (ایماندارانہ، سچا برتاؤ)، سنتوخ (قناعت)، دیا (ہمدردی)، نمرتا (عاجزی) اور پیار (محبت) سے روشن کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ اصول ہمیں بہتر انسان بننے کی ترغیب دیتے رہیں گے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">نائب صدر جمہوریہ نے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے علم کا استعمال دنیا کو بدلنے کے لیے کریں اور ایک قوم کے طور پر ہمیں درپیش بہت سے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے فعال طور پر کام کریں۔ انہوں نے طلبا سے کہا’’اپنا مقصد اونچا رکھیں، اپنے آپ کو، اپنے لئے  اور بڑے پیمانے پر قوم کے  لئے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے وقف کردیں۔ اس کے بعد کامیابی اور تکمیل حاصل  ہوگی‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بھارتی کی  تعلیم کو ’ہندوستانی بنانے‘ کے لیے قومی تعلیمی پالیسی-2020 کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ابتدائی تعلیم مادری زبان میں فراہم کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یہ  بھی کہا کہ  لوگوں کی زبانوں کو انتظامیہ، عدالتوں اور مقننہ کی زبان کے طور پر استعمال کیا جائے چاہئے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">بھارت کے آبادیاتی فائدے  کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ صحیح تعلیم اور حوصلہ افزائی سے ہمارے نوجوان کسی بھی میدان میں سبقت لے سکتے ہیں اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو ایک نئے بھارت، ایک خوشحال بھارت، ایک خوش اور پرامن بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا  ’’یہ ہمارا مقصد ہونا چاہئے‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">امن کو ترقی کی شرط قرار دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے تمام یونیورسٹیوں سے اپیل  کی کہ وہ یہ دیکھیں کہ کیمپس میں امن برقرار ہے اور اپنی توجہ تعلیمی مہارت حاصل کرنے پر مرکوز کریں۔ معاشرے میں میل ملاپ اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ اقدار ہمارے اسکولوں میں چھوٹی عمر سے ہی طلباء میں پیدا کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے کہا  ’’21ویں صدی میں ذات پات، نسل، مذہب اور جنس کی تفریق کے لیے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔ ہم سب ایک ہی ملک ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">ملک کے اعلیٰ تعلیمی منظرنامے میں فخر کا مقام حاصل کرنے کے لیے پنجاب یونیورسٹی کی ستائش کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اسے شاندار ماضی والی اور  ایک بہت ہی متاثر کن حال اور روشن مستقبل والی یونیورسٹی قرار دیا۔ انہوں نے یونیورسٹی کے طلباء کی کھیلوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کے لئے بھی تعریف کی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اعلیٰ تعلیم کے تمام پہلوؤں میں پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی پیشرفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران اور سینیٹ ممبران کو یونیورسٹی کو اتنے اچھے طریقے سے چلانے کے لیے مبارکب باد دی۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آنے والے دنوں میں پنجاب یونیورسٹی تعاون والی  تحقیق، فیکلٹی اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں وغیرہ  کے لیے میکانزم تشکیل دے کر تعلیم کو بین الاقوامی بنانے کے واسطے ایک رہنما کے طور پر ابھرے گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس موقع پر نائب صدر نے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر پروفیسر اجے کمار سود اور دیسی ویکسین مینوفیکچرنگ کے علمبردار ڈاکٹر کرشنا ایلا اور محترمہ سچترا ایلا کو بھی اعزازی ڈگری سے نوازا۔ ان کے علاوہ پروفیسر جے ایس راجپوت کو تعلیم میں، اچاریہ کوٹیچا کو انڈین میڈیسن میں، محترمہ رانی رام پال کو کھیلوں میں، پروفیسر جگبیر سنگھ کو ادب میں،  جناب اونکار سنگھ پاہوا کو صنعت میں اور  جناب کھنڈو وانگچک بھوٹیا کو فائن  آرٹس کے زمرے میں پنجاب یونیورسٹی رتن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نائب صدر جمہوریہ نے بھارت کے کونے کونے سے غیر معمولی صلاحیت رکھنے والوں  کو اعزاز دینے پر یونیورسٹی کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ دیگر یونیورسٹیاں بھی اس مثال کی پیروی کریں گی۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اپنے خطاب میں جناب نائیڈو نے طلباء کو فٹ رہنے کے لیے باقاعدگی سے یوگا یا کھیلوں میں حصہ لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ ہماری جسمانی ضروریات اور آب و ہوا کے مطابق ہمارے آباؤ اجداد کے بتائے  گئے مناسب طریقے سے پکایا ہوا  روایتی کھانا کھائیں۔ انہوں نے طلباء سے کہا ’’اگر آپ فطرت کے ساتھ دوستی رکھتے ہیں اور اپنی ثقافت کی پیروی کرتے ہیں، تو آپ کا مستقبل روشن ہوگا‘‘۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">پنجاب کے گورنر جناب  بنواری لال پروہت، ہریانہ کے گورنر جناب  بنڈارو دتاتریہ، پنجاب کے وزیر اعلیٰ جناب  بھگونت مان، ہریانہ کے وزیر اعلیٰ جناب منوہر لال، کامرس اور صنعت کے وزیر مملکت جناب سوم پرکاش، پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر راج کمار، پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار  سی اے وکرم نیر،  اعزازی ڈگری حاصل پانے والے، حکومت ہند کے پرنسپل سائنٹفک ایڈوائزر جناب اجے کمار سود، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر نامور شخصیات اس موقع پر موجود تھیں۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago