Categories: تعلیم

وزارت دفاع نے نئے تعلیمی سال سے پارٹنرشپ موڈ میں 21 نئے سینک اسکولوں کی منظوری دی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت دفاع نے   این جی او، نجی اسکولوں،ریاستی حکومتوں کے ساتھ شراکت میں 21 نئے سینک اسکولوں کے قیام کو منظوری دی ہے۔ یہ اسکول پارٹنرشپ موڈ میں ملک بھر میں 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے حکومت کے اقدام کے ابتدائی دور میں قائم کیے جائیں گے۔ وہ موجودہ سینک اسکولوں سے الگ ہوں گے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 100 نئے سینک اسکولوں کے قیام کے وژن کے پیچھے کا مقصد طلبا کو قومی تعلیمی پالیسی کے مطابق معیاری تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مسلح افواج میں شمولیت سمیت کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ پرائیویٹ سیکٹر کو آج کے نوجوانوں کو کل کے ذمہ دار شہری بننے کے لیے بہتر بنا کر قوم کی تعمیر کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان اسکولوں میں سے 17 براؤن فیلڈ چلانے والے اسکول ہیں اور 4 گرین فیلڈ اسکول ہیں جو جلد ہی کام کرنے والے ہیں۔ جب کہ این جی اوز/ٹرسٹ/سوسائٹی کے پاس 12 منظور شدہ نئے اسکولوں کا حصہ ہے، 6 پرائیویٹ اسکول اور 3 ریاستی حکومت کے ملکیت والے اسکول ایسے منظور شدہ نئے سینک اسکولوں کی فہرست میں جگہ پاتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
موجودہ سینک اسکولوں کے برعکس جو خالصتاً رہائشی نوعیت کے ہیں، 7 نئے سینک اسکول ڈے اسکول ہیں اور ایسے 14 نئے منظور شدہ اسکولوں میں رہائشی انتظامات ہیں۔یہ نئے سینک اسکولس، متعلقہ تعلیمی بورڈز سے اپنی وابستگی کے علاوہ، سینک اسکولس سوسائٹی کے زیراہتمام کام کریں گے اور سوسائٹی کی طرف سے تجویز کردہ شراکت داری میں نئے سینک اسکولوں کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے۔ اپنے باقاعدہ الحاق شدہ بورڈ نصاب کے علاوہ، وہ سینک اسکول پیٹرن کے طلباء کو اکیڈمک پلس نصاب کی تعلیم بھی دیں گے۔ ان اسکولوں کے چلانے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلات <span dir="LTR">www.sainikschool.ncog.gov.in</span>پر دستیاب ہیں۔ خواہشمند طلباء اور والدین کو ویب پورٹل پر جانے اور اس نئے موقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی جاتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago