Categories: تعلیم
پیشہ ورانہ اور اعلیٰ تعلیم کا ارتباط
 <span style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 16pt; color: rgb(51, 51, 51); text-align: justify;">تعلیم کے مرکزی وزیر ڈاکٹر سبھاس سرکار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ جانکاری فراہم کی ہے:
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">قومی  تعلیمی پالیسی( این ای پی) 2020 میں پیشہ ورانہ تعلیم کو اصل دھارے کی تعلیم کے ساتھ مرحلے وار طریقے سے مربوط کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے نیشنل اسکل کوالیفکیشن فریم ورک(این ایس کیو ایف) کے تحت صلاحیت پر مبنی پروگرام پیش کرنے کے مقصد سے اعلیٰ تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز) کو سہولت فراہم کی ہے۔ این ایس کیو ایف کا مقصد ،دوسری باتوں کے علاوہ ،اعلیٰ تعلیم کے ساتھ متعلقہ صلاحیتوں اور ہنر مندیوں کو مربوط کرنا ہے تاکہ اعلیٰ تعلیم کو طلباء اور عام لوگوں کے لئے مفید بنا یا جا سکے۔ اس کے علاوہ یو جی سی نے سال 2020 میں انٹر شپ /زیر تربیت یا نو آموزش سے متعلقہ ڈگری پروگرام کے بارے میں رہنما ہدایات کو بھی مشتہر کیا ہے۔ ان رہنما ہدایات کے مطابق ، کوئی بھی انڈر گریجویٹ (یو جی) ڈگری پروگرام، ڈگری پروگرام میں انٹرن شپ زیر تربیت یا نو آموزش میں شامل کردینے کا اہل ہے۔ صلاحیت یا ہنر مندی پر مبنی تعلیم کے لئے یو جی سی کے پروگراموں میں پیشہ ورانہ تعلیم کے ساتھ با صلاحیت اور ہنر مند افرادی قوت تیار کرنے پر زور دیا جاتا ہے۔ تاکہ عام دھارے میں طلباء کے روزگار کے لئے اہل بننے کے عمل کو بہتر بنایا جاسکے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">تکنیکی تعلیم کی کل ہند کاؤنسل (اے آئی سی ٹی ای) نے بھی صلاحیت سازی کے کورسز شامل کرنے کی غرض سے انجینئرنگ کورسز میں داخلے کی غرض سے اہلیت کے معیار میں نرمی پیش کی ہے۔ اس کے تحت سی بی ایس ای /ریاستوں کے تعلیمی بورڈس کے ذریعہ منظور شدہ پیشہ ورانہ مضامین میں سے کسی ایک مضمون میں تعلیم حاصل کرچکے طلباء یا خصوصی شعبے میں بی وی او سی کرچکے طلباء کو اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں میں بی ٹیک پروگرام کے دوسرے سال میں بعد میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اے آئی سی ٹی ای نے اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اداروں اور مرکز کی جانب سے فنڈ حاصل کرنے والے تکنیکی اداروں کے لئے اے آئی سی ٹی ای(کرما)اسکیم کے کوشل کو بہتر بنانے اور تعمیر نو سے متعلق مشن کا آغاز کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت اداروں کو اسکولی تعلیم بیچ میں ہی چھوڑ دینے والوں ، ڈگری/ ڈپلومہ کے لئے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اور سی بی ایس ای کے خواہش مند اسکولی طلباء ،اداروں کے اندر قائم رہائشی بورڈس کو این ایس کیو فریم ورک کے تحت صلاحیت سازی یا ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ فروری 2022 تک ایک ہزار سے زیادہ اداروں کا کرما پورٹل پر اندراج کیا جاچکا ہے۔
<span style="box-sizing: border-box; font-family: "Jameel Noori Nastaleeq";">اس کے علاوہ اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (آئی جی این او یو) ،طلباء کے لئے اطلاعاتی سیکورٹی،کاروباری اُمور کو باہر ٹھیکے پر کرانے، مالیاتی امور اور اکاؤنٹنگ ،مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنولوجی آئی ٹی سے متعلق صلاحیتیں ،فیشن ڈیزائن ،دفتر سے متعلق جدید ترین طور طریقے،ادویات کی فروخت سے متعلق بندوبست اور صنعت کاری سے متعلق شعبوں میں سرٹیفکیٹ ، ڈپلومہ ، ماسٹر ڈگری کی سطح کے پیشہ ورانہ پروگرام پیش کررہی ہے۔ اگنو یونیورسٹی درج بالا شعبوں سمیت مختلف النوع مضامین میں صلاحیت اور اہلیت پر مبنی پروگرام پیش کرنے والے اکیس اسکول آف اسٹڈی کے ساتھ ایک قومی وسیلہ کے مرکز کے طور پر کام کررہی ہے۔
آئی این بیورو
Recent Posts
رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
1 year ago
کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
1 year ago
یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
1 year ago
بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
1 year ago
زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
1 year ago
لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…
1 year ago