Categories: تعلیم

قومی اردو کونسل اردو زبان میں اسکل ایجوکیشن کو فروغ دے گی:ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

سی بی ایس ای  کے شعبہ ٹریننگ و اسکل ایجوکیشن کے ساتھ قومی اردو کونسل کا معاہدہ،نصابی کتابوں کے اردو تراجم کی اشاعت کا اہتمام کیا جائے گا

مختلف مہارتوں اور ہنر پر مبنی تعلیم کو اردو زبان میں فروغ دینے کے لیے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان، نئی دہلی نے اہم پیش رفت کی ہے جس کے تحت سینٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن(سی بی ایس ای) کے ساتھ مل کر نصابی کتابوں کے اردو ترجمے اور اردو اکثریتی علاقوں میں ان کی ترسیل کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج سی بی ایس ای کے ٹریننگ اینڈ اسکل ایجوکیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بسواجیت ساہا اور ڈپٹی سکریٹری محترمہ شومی سرکار کے ساتھ کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد کی میٹنگ ہوئی جس میں یہ طے پایا کہ کونسل اور سی بی ایس ای کے مابین ایک تحریری یاد داشت تیار کی جائے گی اور اس کی روشنی میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

شیخ عقیل احمد نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ اردو کے طلبہ و طالبات کو بھی اِسکل ایجوکیشن (مہارت پر مبنی تعلیم) دے کر انھیں ہمہ جہت صلاحیتوں سے لیس کیا جائے تاکہ وہ چیلنجز کا آسانی سے مقابلہ کر سکیں اور عملی دنیا میں آنے کے بعد ان کے سامنے ایک سے زیادہ متبادل ہوں۔ انھوں نے کہا کہ قومی اردو کونسل کے ذریعے سی بی ایس ای کی شائع شدہ اسکل ایجوکیشن سے متعلق کتابوں کا مرحلہ وار اردو زبان میں ترجمہ کروا کرانھیں ہندوستان کے علاوہ اردو کی نئی بستیوں تک بھی پہنچانے کا اہتمام کیا جائے گا۔

شیخ عقیل نے کہا کہ موجودہ دور علمی و عملی مسابقہ آرائی کا دور ہے جس میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے ایک سے زیادہ علمی و عملی شعبے میں اختصاص اور مہارت کی ضرورت ہے،اسی مقصد کے پیش نظر ہم نے یہ پیش رفت کی ہے اور اس سے یقینا اردو طلبہ و طالبات کی پیشہ ورانہ استعداد سازی اور سرٹیفیکیشن کی راہیں ہموار ہوں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اس سمت میں عملی قدم اٹھاتے ہوئے جموں و کشمیر میں شروع ہونے والے چھ ماہ کے پیپر میشی کورس کے لیے سی بی ایس ای کی ورک بک کا اردو ترجمہ قومی اردو کونسل کے ریسرچ آفیسر شاہنواز محمد خرم کے ذریعے  تیار کروایا گیا ہے۔ کونسل ملک کے طول و عرض میں اسکل ایجوکیشن کی تربیت اور تعلیم کا بطور خاص اہتمام بھی کرے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago