Categories: تعلیم

نیٹ پی جی کا امتحان 31 اگست تک ملتوی

نیٹ پی جی کا امتحان 31 اگست تک ملتوی

سو دنوں تک کورونا ڈیوٹی دینے والوں کو باقاعدہ نوکری میں ترجیح ملے گی

نئی دہلی ، 04مئی ( انڈیا نیرٹیو)

مرکزی حکومت نے نیٹ پی جی امتحانات کو 31 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب یہ امتحان اکتوبر میں ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایم بی بی ایس طلبا کو کورونا ڈیوٹی پر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کو ایک خط لکھا ہے۔

وزارت نے تمام ریاستوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ کے خلاف جنگ میں ایم بی بی ایس طلبا کو شامل کرنے کی شروعات کریں۔ فائنل ایئر کے ایم بی بی ایس طلباکو سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں ٹیلی کنسلٹیشن اور ہلکے کووڈ کیسوں کی نگرانی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ریاستی کووڈ مینجمنٹ میں میڈیکل انٹرنس بھی تعینات کرسکتے ہیں۔ ملک میں وبائی مرض کے دوران مناسب انسانی وسائل کی بڑھتی ہوئی ضرورت کا جائزہ لینے کے بعد تمام طبی مراکز میں خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس میں کووڈ ڈیوٹی میں 100 دن مکمل کرنے والے ہیلتھ ورکرس کے لئے باقاعدہ ملازمتوںمیں ترجیح دینے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

ریاستوں کو بتایا گیا ہے کہ وہ ٹیلی کنسلٹیشن اور ہلکے کووڈ-19 علامات کے مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے ایم بی بی ایس فائنل ایئر کے طلبا کی خدمت حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے ساتھ ہی بی ایس سی نرسنگ اور نرسوں کی خدمات سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں فل ٹائم نرسنگ ڈیوٹی کے لئے لی جاسکیںگی۔ اس کے ساتھ ہی 100دنوں تک کورونا ڈیوٹی مکمل کرنے والے میڈیکل اہلکاروں کو پی ایم کووڈ نیشنل سروس اعزاز سے سرفراز بھی کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ نیٹ کا پہلا امتحان 31 اگست کو ہونا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago