Categories: تعلیم

پروفیسر شانتی سری جے این یو کی نئی وائس چانسلر بنیں،یونیورسٹی کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہوں گی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نئی دلی۔ 7 فروری</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پروفیسر شانتی سری دھولیپوڈی پنڈت کو ملک کی باوقار جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کا نیا وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے۔ دھولیپوڑی پنڈت جے این یو کی پہلی خاتون وائس چانسلر ہوں گی۔ ان کی میعاد پانچ سال ہوگی۔ اس سے پہلے وہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی میں پروفیسر تھیں۔دھولیپوڈی، جو جے این یو کے 13ویں وائس چانسلر بننے جا ر ہی ہیں  وہ  پروفیسر ایم جگدیش کمار کی جگہ لیں گے، جنہیں یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی)کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 ایم جگدیش کمار گزشتہ سال جے این یو کے وائس چانسلر کے طور پر اپنی پانچ سالہ میعاد پوری ہونے کے بعد سے قائم مقام وائس چانسلر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔شانتی سری جے این یو کی سابق طالبہ ہیں۔ انہوں نے 1986 میں ایم فل اور 1990 میں یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ اس سے پہلے انہوں نے پریزیڈنسی کالج، مدراس سے پولیٹیکل سائنس میں پوسٹ گریجویشن کیا۔ وہ ساوتری بائی پھولے پونے یونیورسٹی سے پہلے گوا یونیورسٹی میں بھی پڑھا چکی ہیں۔59 سالہ شانتی سری روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پیدا ہوئیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
 پھر ان کی والدہ وہاں لینن گراڈ اورینٹل فیکلٹی ڈیپارٹمنٹ میں تامل اور تیلگو مضامین کی پروفیسر تھیں۔وہ ایک ایسے وقت میں یونیورسٹی کی باگ ڈور سنبھال رہی ہیں جب سابق وائس چانسلر کمار اور طلباء کے ایک حصے کے درمیان کئی مسائل پر تنازعہ چل رہا ہے۔ ایسے میں تمام طلبہ کے ساتھ اچھے تعلقات کی بحالی ان کی ترجیحات میں شامل ہوگی۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago