Categories: تعلیم

لسانیات پر اردو زبان میں مفید کتابوں کی اشاعت وقت کی ضرورت:پروفیسر شیخ عقیل احمد

قومی اردو کونسل کے صدر دفتر میں لسانیات و سماجی لسانیات پینل کی میٹنگ

قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے صدر دفتر میں آج لسانیات و سماجی لسانیات پینل کی میٹنگ منعقد ہوئی،جس کی صدارت پروفیسر ابوذرعثمانی نے کی۔ میٹنگ کے آغاز میں کونسل کے ڈائرکٹر پروفیسر شیخ عقیل احمد نے تمام شرکا اور مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ قومی اردو کونسل چوں کہ اردو زبان کی ہمہ گیر ترقی کے لیےسرگرمِ عمل ہے،اسی لیے مختلف عنوانات کے تحت باقاعدہ پینل تشکیل دیے گئے ہیں تاکہ ان پر عمدہ اور معیاری کتابیں مرتب کرواکے شائع کی جائیں اور اردو زبان کے علمی و ادبی ذخیرے میں اضافہ کیا جائے۔

لسانیات اور سماجی لسانیات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے،جس کا مقصد اردو میں لسانیات پر کتابیں شائع کرنا اور اردو قارئین کو اردو کے علاوہ دیگر زبانوں کی لسانیات سے بھی آگاہ کرنا ہے۔ اس موقعے پر پچھلی میٹنگ میں پیش کردہ تجاویز کی تائید کی گئی اور پینل کے تحت جاری مختلف تصنیفی و تحقیقی پروجیکٹس پر تبادلۂ خیال اور غور و خوض کیا گیا۔ جن تحقیقی و تصنیفی پروجیکٹس پر اس دوران گفتگو ہوئی ان میں تیلگو اردو لغت،اردو ملیباری لغت اور اردو کشمیری لغت بطور خاص قابل ذکر ہیں،ان کے علاوہ اردو زبان،لسانیات اور اردو تدریس سے متعلق مختلف منصوبے زیر بحث آئے جن پر کونسل کے زیر اہتمام کتابیں شائع کی جائیں گی۔

پروفیسر ابوذر عثمانی نے اپنی صدارتی گفتگو میں کہا کہ سماجی لسانیات پر انگریزی اور دوسری زبانوں کی کتابوں سے استفادہ کرکے اردو میں ایک جامع کتاب مرتب کی جاسکتی ہے،اسی طرح سماجی لسانیات کے موضوعات بھی متعین کیے جائیں۔ انھوں نے کہا کہ پینل کی طرف سے جو علمی و تحقیقی پروجیکٹ منظور ہوں انھیں وقت مقررہ پر پورا کرنے پر زور دیا جائے ۔ انھوں نے اردو اور سماجی لسانیات کے خصوصی مطالعے کی ضرورت پر بھی توجہ دلائی اور لسانیات کے موضوع کو سہل بناکر قارئین کی خدمت میں پیش کرنے کی وکالت کی۔

انھوں نے اس میٹنگ کے انعقاد پر ڈائرکٹر شیخ عقیل احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف اس موضوع سے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور ان شاء اللہ ان کی سربراہی میں اس پینل کے تحت عمدہ کتابیں منظر عام پر آئیں گی۔ اس میٹنگ میں پروفیسر اے آر فتیحی،پروفیسر امتیاز حسنین،پروفیسر اودیش کمار مشرا،پروفیسر اعجاز محمد شیخ،پروفیسر نذیر احمد ، جناب محمد اشرف نندن اور کونسل سے ڈاکٹر کلیم اللہ (ریسرچ آفیسر) محمد شہاب الدین (ریسرچ اسسٹنٹ)وغیرہ موجود رہے۔

Dr. S.U. Khan

Dr. Shafi Ayub editor urdu

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago