Categories: تعلیم

اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں سیشن 2022 میں رجسٹریشن شروع

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی (اگنو) نے اپنے جولائی2021 کے سیشن کے لیے پوسٹ گریجویٹ، انڈرگریجویٹ، پی جی ڈپلومہ اور ڈپلومہ پروگرام (سرٹیفکیٹ اور سمسٹر پر مبنی پروگرام کے علاوہ) میں نئے داخلے کی آخری تاریخ 12 نومبر2021 تک بڑھا دی گئی ہے۔ جو طلبااگنو کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ لینا چاہتے ہیں وہ 12نومبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ یہ جانکاری ریجنل ڈائریکٹر انچارج ڈاکٹر صفدر اعظم نے دی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
انھوں نے بتایا اگنو نے اپنے جنوری2022 کے سیشن کے لیے سبھی پروگرام کا دوبارہ رجسٹریشن بھی شروع کر دیاہے اورآخری تاریخ 30?نو مبر 2021 ہے۔ انھوں نے کہا کہ طلبا بغیر کسی تاخیر کے فوری طور پر اپنا دوبارہ رجسٹریشن فارم بھرنے کا عمل مکمل کرلیں۔ دوبارہ رجسٹریشن کے عمل کے لیے اول،دوئم سال یا سیمسٹر کے امتحانات یا نتائج کے اعلان کا انتظار نہ کریں۔طلباگھر بیٹھے آن لائن عمل کے ذریعے اگنو میں اندراج یا دوبارہ رجسٹر یشن کرا سکتے ہیں، جس کے لیے طلبااگنو کی ویب سائٹ <span dir="LTR">www.ignou.ac.in</span>پر دئے گئے لنک سے اپنی سہولت کے مطابق ڈیبٹ کارڈ،کریڈٹ کارڈ یا نیٹ بینکنگ کے ذریعے اپنی فیس ادا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اگنو کچھ پروگرام میں <span dir="LTR">SC/ST</span>طلباکو مفت داخلہ فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے طلبا آن لائن موڈ کے ذریعے فارم جمع کر کے داخلہ لے سکتے ہیں۔ جن طلبا  کو آن لائن فارم بھرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے وہ اگنو کی ریجنل سنٹر، 3/310، میریس روڈ، علی گڑھ یا فون نمبر0571-2700120,2701365 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago