Categories: تعلیم

اردو کتاب میلہ (مغربی بنگال)میں ڈاکٹر فاطمہ خاتون کی کتاب شمس کلکتوی (مونوگراف)کا اجراء

بروز بدھ،15 فروری 2023 کو پندرہویں کل ہند اردو کتاب میلہ (مغربی بنگال)میں ڈاکٹر فاطمہ خاتون کی کتاب شمس کلکتوی (مونوگراف)کا اجراء ایم پی،راجیہ سبھا محترمہ موسم بے نظیر نور کے ہاتھوں عمل میں آیا جناب محمد ندیم الحق (ایم-پی)وائس چیئرمین،مغربی بنگال اُردو اکیڈمی نے صدارت کا فریضہ انجام دیا۔خیر مقدمی کلمات جناب سید محمد شہاب الدین حیدر،(چیر مین،فنکشن سب کمیٹی،مغربی بنگال اردو اکیڈمی)نے پیش کیے ۔

مہمانِ خصوصی کے طور پر شری دیبا شس کمار،(ایم-ایل-اےاور ایم -آئی -سی ،کےایم سی)شامل مجلس رہے ۔نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹر دبیر احمد،(صدر شعبہ اردو مولانا آزاد کالج)نے نبھائی ۔

ان کے علاوہ محترمہ نزہت زینب،(سکریٹری مغربی بنگال اردو اکادمی)،ڈاکٹر نوشاد عالم،(رکن مغربی بنگال اردو اکیڈمی)،ڈاکٹر درخشاں زریں،(ایسوسیٹ پروفیسر عالیہ یونیورسٹی اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی پبلیکیشن سب کمیٹی کی چیئرمین)۔محترمہ ریحانہ خاتون،(رکن ادارہ اور وارڈ 44 کی کانسلر)کے علاوہ دیگر مہمانان بھی شامل مجلس رہے ۔

مبصر کے طور پر ڈاکٹر درخشاں زریں نے صاحب کتاب اور شمس کلکتوی پر سیر حاصل تبصرہ کیا۔انہوں نے شمس کلکتوی کی مختلف جہتوں کا ذکر کیا ۔اس تقریب میں طلباء وطالبات کے ساتھ باذوق سامعین بھی  کثیر تعداد میں موجود تھے ۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago