مرزا پور کے ایک ٹی وی مکینک کی بیٹی ثانیہ مرزا نے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی (این ڈی اے) کے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ثانیہ مرزا، مرزا پور دیہات کوتوالی پولیس اسٹیشن کے تحت گاؤں جسوور سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ ملک کی پہلی خاتون فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کی طرح فائٹر پائلٹ بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔
ہندی میڈیم اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والی ثانیہ نے کہا کہ ہندی میڈیم کے طلبہ بھی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر وہ پرعزم ہیں 27 دسمبر کو وہ پونے میں این ڈی اے کھڑکواسلا میں شامل ہوں گی۔ثانیہ کے والدین کے ساتھ ساتھ گاؤں والے بھی اس پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ ثانیہ کے والد شاہد علی نے کانوں سےلگاتے ہوئے کہا کہ”ثانیہ مرزا ملک کی پہلی فائٹر پائلٹ اونی چترویدی کو اپنا رول ماڈل مانتی ہیں، شروع سے ہی وہ ان جیسا بننا چاہتی تھیں ۔
ثانیہ کی دسویں جماعت تک کی تعلیم ان کے گاؤں میں ہی مکمل ہوئی۔ اس نے پنڈت چنتامنی دوبے انٹر کالج میں پرائمری سے کلاس 10 تک تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد وہ شہر کے گرو نانک گرلز انٹر کالج چلی گئیں۔ وہ 12ویں اتر پردیش (یو پی) بورڈ میں ڈسٹرکٹ ٹاپر تھیں اور این ڈی اے کے لیے اپنی تیاریوں کا آغاز کیا تھا۔ ثانیہ کی والدہ تبسم مرزا نے کہا، “ہماری بیٹی نے ہمارا اور پورے گاؤں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ اس نے گاؤں کی ہر لڑکی کو اپنے خوابوں پر عمل کرنے کی ترغیب دی ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…