تعلیم

شیخ نگینوی کوامریکہ انٹر نیشنل یونی ورسٹی ہالی ووڈنے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا

اردو کے نامور محقق اور دبستان بجنور کے خالق شیخ نگینوی کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے امریکہ انٹر نیشنل یونی ورسٹی ہالی ووڈنے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کی ہے۔

 محمد ارشد  ”شیخ نگینوی“ کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازنے پر شہر کی علمی، ادبی و سماجی شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔ معلوم ہو کہ شیخ نگینوی کا شمار بجنور ضلع کی ادبی و تحقیقی شخصیات میں ہوتا ہے اور ان کی تحریر ضلع میں ایک سند کا درجہ رکھتی ہے۔ گو کہ ان کا تخلیقی سفر جاری ہے لیکن ا ن کا سب سے بڑا کارنامہ ”دبستان بجنور“ کی تخلیق ہے۔

 اتر پردیش پاور کارپوریشن میں ایگزی کیٹو افسر کے طور پر خدمت انجام دے رہے ڈاکٹر شیخ نگینوی نصف درجن کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ زبان اردو کی خدمات کے لئے دودر جن سے زائدانعامات و اعزاز سے سرفراز کئے گئے ہیں۔

انہوں نے قومی سطح پر ایک سو سے زائد ادبی سیمینار میں شرکت کی ہے اور ان کی چار کتابیں (اخترالایمان نئے تنقیدی زاویے، نعت گوئی کی روایت ضلع بجنور کے حوالہ سے، اظہار اثر ایک تعارف او رمشہور شاعر یوسف بہزاد کی حیات و خدمات پر مشتمل کتاب عمر رواں )زیر طبع ہیں۔ڈاکٹر شیخ نگینوی کئی ادبی انجمنوں کے روح رواں ہیں۔ضلع بھر میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں میں ان کا رول قائدانہ رہا ہے۔

محبان اردو کا کہنا ہے کہ ان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی سے نوازا جانا ایک مستحسن قدم ہے۔ان کی خدمات اس لائق ہیں کہ انھیں یہ ڈگری بہت پہلے مل جانا چاہئے تھی۔شیخ نگینوی نے اعزای ڈگری ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اردو زبان ہندوستان کی زبان ہے اس کی خدمت کرنا میرا فرض ہے۔

میں امریکہ انٹر نیشنل یونی ورسٹی ہالی ووڈکا مشکور ہوں کہ انھوں نے مجھے اس قابل سمجھا،میں نے ہمیشہ زبان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ نگینوی نے اپنے ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ڈگری ملنے پر مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

موصوف نے اخبارات کے مدیران اور صحافی حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اخبارات  اور دیگر ذرائع ابلاغ کی بدولت ہی،مذکورہ یونیورسٹی کے ذمہ داران تک میری کاوشیں پہنچ سکی ہیں۔

 شیخ نگینوی کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری تفویض کئے جانے پربزرگ شاعر ڈاکٹر محمد داؤد نور نگینوی، مرزا طالب بیگ، اقبال احمد صدیقی،ارشاد علی ملتانی،ڈا کٹر وسیم اقبال، بہاؤالدین بہارشمسی، ڈاکٹر احتشام علیگ تشنہ، عبدالغفار دانش نورپوری،شکیل احمد خان شکیل بجنوری، ڈاکٹر آفتاب نعمانی، قاری راشد حمیدی، خورشید ناز نہٹوری، شیخ منیر عالم، ماسٹر انور محمود، حسن جاوید، مفتی قمر عالم، ڈاکٹر محمد احسن، ماسٹر فہیم الدین اور پرویز عادل وغیرہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر شیخ نگینوی کو مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago