تعلیم

دھرمیندر پردھان نے آئی ٹی آئی میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے روزگار کی مہارت کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی

تعلیم اور ہنر مندی اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای )،کے مرکزی وزیر  جناب دھرمیندر پردھان نے. آج نئی دہلی میں فیوچر اسکلز فورم میں ہندوستان کے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی ز) میں داخلہ لینے والے طلباء کے لیے. روزگار کی مہارت  کے نصاب کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی۔ دی فیوچر اسکلز فورم – فیوچر رائٹ اسکلز نیٹ ورک. (ایف آر ایس این ) کی  ایک پہل ہے جو کویسٹ  الائنس، ایسینچر ، سسکو ، اور جے پی مورگن  کی مشترکہ کوشش ہے۔ یہ پہل نوجوانوں کو مستقبل کے لیے اہم مہارتیں حاصل کرنے میں مدد کرنے کے لیے سرکاری ہنر کی تربیت کے اداروں. سول سوسائٹی کی تنظیموں، صنعت اور کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے شراکت داروں کو اکٹھا کرتی  ہے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب پردھان نے روزگار کو بڑھانے، ہندوستان کے مستقبل کی تشکیل. اور 21ویں صدی کی افرادی قوت کی تیاری میں ہنر مندی کی تبدیلی کی طاقت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا. کہ اس صدی کی اگلی سہ ماہی جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال مکمل کر رہا ہو گا. ہندوستان سب سے بڑی معیشت ہو گا۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں سے لے کر ویکسینیشن تک، ہم زندگی کے تمام شعبوں میں ٹیکنالوجی کو اپنانے. اور بہترین معیار کی مصنوعات . اور خدمات بنانے میں پہلے ہی آگے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں کام کی جگہ کی نوعیت تیزی سے بدل رہی ہے . اور جہاں نئی  ٹیکنالوجیز صرف ایک چھوٹی اشرافیہ تک محدود نہیں ہیں. مہارت کی ترقی ہماری آبادی کے حقیقی امکانات کو کھولنے کی کلید ہوگی۔

جناب دھرمیندر پردھان نے صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) میں داخلہ لینے. والے طلباء کے لیے روزگار کی مہارت  کے نصاب کے ڈیجیٹل ورژن کی نقاب کشائی کی

انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ صنعت کے رہنما ہنر مندی کے. ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت پیدا کرنے. اور معاشرے کے وسیع تر فائدے کے لیے نئی ٹیکنالوجیز. جیسے اے آئی ، آئی او ٹی  سے فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر سوچنے کے لیے جمع  ہوئے ہیں۔ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بیان کیا ہے، ہندوستان کی صلاحیت سے دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی. (این ای پی ) نے کمانے کے ساتھ ساتھ سیکھنے کے مواقع پیدا کیے ہیں۔

مہارت کے ماحولیاتی نظام میں سیکھنے والے  2.5 ملین طلبہ ڈیجیٹل اسباق تک رسائی حاصل کر کے ملازمت کے لیے تیار ہو سکتے ہیں

ڈیجیٹل اسباق میں مالیاتی اور ڈیجیٹل خواندگی، تنوع اور شمولیت، کیریئر کی ترقی. اہداف کی ترتیب اور انٹرپرینیورشپ کے ماڈیولز شامل ہیں۔ یہ اپ گریڈ شدہ ای ایس  نصاب سے اخذ کیے گئے ہیں جسے ایم ایس ڈی ای  نے ستمبر 2022 میں شروع کیا تھا۔

ڈیجیٹل اسباق صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی ) میں بلینڈڈ لرننگ جیسے اختراعی تعلیمی ماڈلز کو متعارف کرانے. میں معاون ثابت ہوں گے، جو اساتذہ کو 21ویں صدی کے کلاس روم بنانے اور اس کی رہنمائی کرنے کے لیے بااختیار بنائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago