Categories: تعلیم

سپریم کورٹ نے نیٹ۔پی جی انٹرنشپ کی تکمیل کی آخری تاریخ 31 جولائی سے آگے بڑھانے کا مطالبہ مسترد کر دیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سپریم کورٹ نے نیٹ۔پی جی انٹرنشپ کی تکمیل کی آخری تاریخ 31 جولائی سے آگے بڑھانے کے کچھ امیدواروں کے مطالبے کو مسترد کر دیا ہے۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے عرضی کو خارج کرنے کا حکم دیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آج ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی نے کہا کہ انٹرن شپ کی مدت 31 جولائی سے آگے نہیں بڑھائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان مئی میں منعقد ہونا ہے اور جولائی کے تیسرے چوتھے ہفتہ میں کونسلنگ ہونی ہے۔ اگست سے کلاسز شروع ہوں گی۔ ایسے میں اگر انٹرن شپ کی مدت میں توسیع کی گئی، تو اگلا سیشن متاثر ہوگا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
گزشتہ30 مارچ کو سماعت کے دوران ڈاکٹر درخواست گزاروں کی جانب سے  سینئر ایڈوکیٹ گوپال شنکرنارائنننے کہا تھا کہ انٹرن شپ کی تاریخ 31 جولائی تک بڑھانے کے بعد بھی خاص طور پر بہار، جموں و کشمیر اور کیرالہ جیسی ریاستوں کے امیدوار انٹرن شپ سے  باہر ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امتحان مئی میں ہے اور نتیجہ جون میں آ جائے گا۔ کورونا کی وجہ سے انٹرن شپ میں خلل پڑا ہے۔ ان امیدواروں کو ایک اور موقع ملنا چاہیے۔ نیٹ۔ پی جی امیدواروں نے کہا ہے کہ بہت سے ڈاکٹروں کی کورونا ڈیوٹی کی وجہ سے انٹرن شپ شروع نہیں ہو سکی۔ انٹرن شپ شروع ہونے کی تاریخ مختلف ریاستوں میں مختلف ہوتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago